chirp3-hd:Kore
Use these settings →2026-04-07
چِیف سَردار کا لَقَب ایک نِہایت باوَقار، تاریخی اور قَبائِلی حَیثیَّت رکھتا ہے جو مَحض کِسی کے دَعویٰ یا خُود ساختہ حَیثیَّت سے نہیں بلکہ نَسل دَر نَسل قُربانیوں، خِدمات، اور قَبائِلی اِعتماد کی بُنیاد پر حاصِل ہوتا ہے۔ بَلوچ قَبائِل میں "چِیف سَردار" ایک ایسا مَقام ہے جو تاریخ کے صَفحات میں اپنے کِردار، قِیادت، دانِشمندی اور قَبیلے کی حِفاظت کی بُنا پر زِندہ رہتا ہے۔ اِسے خَریدا، مانگا یا سِیاسی ساز باز سے حاصِل نہیں کیا جا سکتا۔ بَلوچ مُعاشرہ ایک خالِص قَبائِلی مُعاشرہ ہے جہاں ہر فَرد کی شَناخت اُس کے قَبیلے، خاندان اور شَجَرہ نَسَب سے جُڑی ہوتی ہے۔ یہاں کِسی کی عِزَّت، مَقام اور مَرتَبہ اُس کی ذات اور کِردار کے ساتھ ساتھ اُس کے خاندانی سِلسلے سے مُنسلِک ہوتا ہے۔ خُصوصاً سَرداری جیسے اَہم اور حَسّاس مَقام پر وُہی فَرد فائِز ہو سکتا ہے جو اپنے آباؤ اَجداد کی رِوایَتی سَرداری کا تَسَلْسُل رکھتا ہو۔ بِغَیر شَجَرہ نَسَب کے، یا غَیر مُستَند خاندانی تَسَلْسُل کے اَفراد اگر خُود کو چِیف سَردار کہنا شُروع کر دیں، تو یہ مَحض بَلوچ تاریخ اور ثَقافَت کی تَضحیک ہے۔ بَلوچ قَبائِل میں شَجَرہ نَسَب کی اَہمِیَّت اَتنی مُسَلَّمہ ہے کہ ہر فَرد کو اُس کے قَبیلے میں اُس کی پَوزیشن اِسی بُنیاد پر دی جاتی ہے۔ شَجَرہ نہ صِرف ایک نَسَب نامہ ہے بلکہ تاریخ کا وُہ آئینہ ہے جِس میں کِسی فَرد یا خاندان کی اَصل، اُس کا کِردار، اور اُس کی خِدمات مَحفوظ ہوتی ہیں۔ جو لوگ بِغَیر کِسی مُستَند شَجَرہ کے، مَحض چَند مُفاد پَرَستوں کو ساتھ مِلا کر سَرداری کا جُھوٹھا دَعویٰ کرتے ہیں، وُہ نہ صِرف تاریخ کے ساتھ خِیانت کرتے ہیں بلکہ اپنی آنے والی نَسلوں کو بھی ایک غَلَط بُنیاد پر کھڑا کرتے ہیں۔ قَبائِلی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب بَلوچ قَوم مَشرِقِ وُسطیٰ سے ہِجرت کر کے اِیران، مَکران اور بَلوچِستان میں آباد ہُوئی، تو اُنہوں نے ایک مُنظَّم قَبائِلی نِظام اَپنایا۔ سَردار کا مَقام صِرف اُسے مِلتا ہے جِس کی رَگوں میں اُن عَظیم آباؤ اَجداد کا خُون ہو۔ اِسلامی نُقطۂ نَظر سے بھی نَسَب کی دُرُستی اور اُس کی حِفاظت کا حُکم دیا گیا ہے۔ رَسولُ اللہ ﷺ نے فَرمایا کہ "جو شَخص جان بُوجھ کر کِسی اَور کے باپ کی طَرَف اپنی نِسبَت کرے، اُس پر جَنَّت حَرام ہے۔" (صَحیح بُخاری)۔ اِس حَدیث سے صاف ظاہِر ہوتا ہے کہ نَسَب کے مُعام
ID: 8ac77c70-a6f6-43ef-8a72-27cce0f9dfa9
Created: 2026-04-07T05:07:53.461Z