وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا کہ کہا جا چکا ہے کہ علی بن سفیان صلاح الدین ایوبی کی انٹیلی جنس (جاسوسی اور سراغرسانی) کا سربراہ تھا۔ اُسے دوسروں کے راز معلوم کرنے کے لیے کئی ڈھنگ اختیار کرنے پڑتے تھے ۔ صلاح الدین ایوبی اُسے اپنے ساتھ مصر لایا تھا۔ یہاں آکر معلوم ہوا کہ سوڈانی فوج کا سالار ناجی ، سازشی اور شیطان ہے ۔ اس کے اندرون خانہ حالات معلوم کرنے کے لیے علی بن سفیان نے جاسوسوں کا جال بچھا دیا تھا۔ اسے راز کی ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ ناجی حسن بن صباح کے فدائیوں کی طرح مخالفین کو حسین لڑکیوں اور حشیش سے پھانستا ، اپنا گرویدہ بناتا یا مروا دیتا ہے ۔ علی بن سفیان نے تلاش بسیار کے بعد کسی کی وساطت سے ذوکوئی کو مراکش سے حاصل کیا اور خود بردہ فروش کا بہروپ دھار کر اسے ناجی کے ہاتھ بیچ دیا۔ اس لڑکی میں ایسا جادو تھا کہ ناجی اسے صلاح الدین ایوبی کو پھانسنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا مگر خود ہی اس لڑکی کے دام میں پھنس گیا ۔ پھنسا بھی ایسا کہ اس کے سامنے وہ اپنے نائب سالار کے ساتھ راز کی باتیں کرتا رہا۔ اس نے ذوکوئی کو جشن کی رات صلاح الدین ایوبی کے خیمے میں بھیج دیا اور اپنی اس فتح پر بے حد مسرور تھا کہ صلاح الدین ایوبی کا اس نے بت توڑ دیا ہے۔ اب وہ اسی لڑکی کے ہاتھوں اسے شراب بھی پلا سکے گا اور پھر اسے اپنا مرید بنا لے گا ، مگر اس کے فرشتوں کو بھی معلوم نہ ہو سکا کہ ذوکوئی صلاح الدین ایوبی کی ہی جا سوسہ تھی ۔ وہ اُسے خیمے میں رپورٹیں دیتی رہی اور صلاح الدین ایوبی سے ہدایات لیتی رہی تھی ۔ اس کے خیمے سے نکل کر ذوکوئی دوسری طرف چلی گئی تھی جہاں اُسے منہ سر لپیٹے ایک آدمی ملا تھا۔ وہ آدمی علی بن سفیان تھا جس نے اسے کچھ اور ہدایات دی تھیں ۔ اس کے بعد ذوکوئی ناجی کے گھر سے باہر نہ نکل سکی اس لیئے وہ علی بن سفیان کو کوئی رپورٹ نہ دے سکی ۔ آخر اسے موقعہ مل گیا اور وہ ایسی خبر لے کر وہاں سے نکلی جو خدا کے سوا کسی اور کو معلوم نہ تھی۔ یہ ذوکوئی کی بدنصیبی تھی کہ حرم میں اس کے خلاف اس لیے سازش ہورہی تھی کہ اس نے ناجی پر قبضہ کر لیا ہے ۔ یہ سازش کامیاب ہو گئی اور ذوکوئی قتل ہوگئی لیکن وہ اطلاع پہنچانے تک زندہ رہی۔ اس کے مرنے سے کچھ عرصہ بعد وہ معاوضہ جو علی بن سفیان نے اس کے ساتھ طے کیا تھا ،

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

gemini-2.5-pro-tts:Achird

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

gemini-2.5-pro-tts:Achird

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

gemini-2.5-pro-tts:Achird

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

gemini-2.5-pro-tts:Achird

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

gemini-2.5-pro-tts:Achird

ذوکوئی اس پر گر پڑی اور کہا " مجھے امیر مصر تک پہنچا دو ۔ بہت جلدی بہت جلدی " سنتری ن

ذوکوئی اس پر گر پڑی اور کہا " مجھے امیر مصر تک پہنچا دو ۔ بہت جلدی بہت جلدی " سنتری نے اس کا خون دیکھا تو اُسے پیٹھ پر ل

← Return to Studio