خبر شامل کرتے ہیں شہر قائد سے جہا ملک ایاز اعوان کی رپورٹ کے مطابق کراچی ویسٹ، مومن آ

خبر شامل کرتے ہیں شہر قائد سے جہا ملک ایاز اعوان کی رپورٹ کے مطابق کراچی ویسٹ، مومن آباد پولیس نے ہاؤس روبری کے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 9 لاکھ روپے برآمد کر لیے ملزمان نے 17 ستمبر کو سیکٹر 4-F میں اعجاز نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کا مقدمہ درج ہے جائے وقوعہ سے حاصل کردہ CCTV فوٹیج میں ملزمان کو گھر میں داخل ہونے اور واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کے ملزم نعیم خان ولد سلیم خان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، ہیلمٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ملزم نے گھر سے لوٹے گئے زیورات فروخت کرکے حاصل ہونے والی 9 لاکھ روپے نقدی کے علاوہ زیورات بھی پولیس کو نشاندہی پر برآمد کروادیئے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور ہیلمٹ کو بھی بطور ثبوت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں
0:00 / 0:00
Share
← Return to Studio