راوی کنارے آباد پاکستان کا خوبصورت شہر، جسے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہونے کا اعزاز حا

اسلام علیکم! راوی کنارے آباد پاکستان کا خوبصورت شہر، جسے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ پاکستان کے امیر شہروں میں آتا ہے۔ یہ ایسا شہر ہے جسے ہر سلطنت نے اپنا دارالحکومت بنایا اور آج یہ شہر ترقی کی بلندیوں پر ہے۔ جی ہاں، آج ہم سیر کرنے جا رہے ہیں لاہور شہر کی اور میں بھی اسی شہر میں رہتا ہوں۔ لاہور شہر کی تاریخ کیا ہے؟ کیسے اس شہر نے اتنی ترقی کی ہے؟ یہاں لوگوں کی زندگی کیسی ہے؟ اس شہر کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کون سے ہیں؟ یہ شہر آگے کیسے یورپ بننے جا رہا ہے؟ یہ سب کچھ جانتے ہیں آج کی اس ویڈیو میں۔ چلیں اب نکلتے ہیں لاہور شہر کے تاریخ اور خوبصورت سفر پر۔ دوستوں، قدیم زمانے میں لاہور کے مختلف نام تھے۔ لوہار، لافکوٹ، لوهنار اور کچھ ہندو روایات کے مطابق لاوپور بھی کہا جاتا تھا۔ لیکن آج اس کا نام لاہور ہے۔ لاہور شہر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے۔ اس شہر کو پاکستان کا سفافتی دل بھی سمجھا جاتا ہے۔ جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ لاہور پاکستان کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ جس کی آبادی 1 کروڑ 50 لکھ سے بھی زیادہ ہے۔ اور یہ دنیا کے گنجان آباد شہروں میں آتا ہے۔ لاہور شہر کا کل رقبہ 1772 مربع کی.می. ہے۔ اس شہر میں سب سے زیادہ پنجابی زبان بولی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اردو زبان بھی لوگ بولتے ہیں۔ لاہور کے لوگوں کو خوش مزاج اور خوش اخلاقی کی وجہ سے زندہ دلانے لاہور بھی کہا جاتا ہے۔ یہ صرف شہر نہیں بلکہ پاکستان کا دل ہے۔ یہ شہر پاکستان اور انڈیا کے بارڈر کے قریب واقع ہے۔ جس کا اسلام آباد سے فاصلہ 370 کی.می. کراچی سے 1200 کی.می. پشاور سے 518 کی.می. اور کوئٹہ سے 970 کی.می. کے فاصلے پر ہے۔ لاہور کی آبادی میں مختلف نسلی گروہ شامل ہیں۔
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio