Free Urdu Text to Speech

قلات نیچاری ہاؤس میں سردار عبد الکریم نیچاری اور سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری سے ان کے م

2026-04-10

قلات نیچاری ہاؤس میں سردار عبد الکریم نیچاری اور سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری سے ان کے مامو کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ اور ڈاکٹر غفور نیچاری نے نیچاری ہاؤس پہنچ کر سردار عبد الکریم نیچاری اور سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری سے ان کے مامو کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد پناہ نیچاری، محمد ہاشم نیچاری، سینئر کلرک عبد الفتاح دہوار، صحافی نائب اسرار مینگل اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

ID: eca9a0a6-3be2-413c-9f0a-7a677c277e9f

Created: 2026-04-10T08:18:42.055Z

More Shares

← Return to Studio