Free Urdu Text to Speech

مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد رند کی رسمِ سوئم ادا، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق

chirp3-hd:Aoede

Use these settings →

2026-04-10

مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد رند کی رسمِ سوئم ادا، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت قلات (رپورٹ: نائب اسرار مینگل) مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد رند کی رسمِ سوئم عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ رسمِ سوئم کی اجتماعی دعا معروف تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنما سید آغا عبداللّٰہ شاہ نے کرائی۔ رسمِ سوئم کی تقریب میں قلات سمیت دور دراز علاقوں سے مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ بھی موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد رند کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

ID: 1447a13b-ffb4-4f45-9390-ebda823932fc

Created: 2026-04-10T06:58:08.335Z

More Shares

← Return to Studio