Free Urdu Text to Speech

مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد کی رسمِ سوئم عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ ر

2026-04-10

مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد کی رسمِ سوئم عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ رسمِ سوئم کی اجتماعی دعا معروف تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنما سید آغا عبداللّٰہ شاہ نے کرائی۔ رپورٹ نائب اسرار مینگل رسمِ سوئم کی دعا میں قلات سمیت دور دراز علاقوں سے مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ بھی موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم احمد خان خلجی اور مرحوم نوراحمد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر آغا عبداللّٰہ شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھے را پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے موت برحق ہے موت سے پہلے موت کے تیاری کرنی ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم لوگ مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہیں تو قرآن مجید کی ایک دو رکوع پڑھنا چاہیے قرآن مجید کا بہت بڑا حق ہے ہمارے اوپر

ID: 01b5ab1b-4f8b-42aa-b10e-f4a5dda1782d

Created: 2026-04-10T09:16:03.317Z

More Shares

← Return to Studio