Free Urdu Text to Speech

قلات کے علاقے نیچاری ہاؤس میں سردار عبد الکریم نیچاری اور سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری س

2026-04-10

قلات کے علاقے نیچاری ہاؤس میں سردار عبد الکریم نیچاری اور سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری سے ان کے مامو کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ اور ڈاکٹر غفور نیچاری نے نیچاری ہاؤس پہنچ کر سردار عبد الکریم نیچاری اور سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری سے ان کے مامو کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد پناہ نیچاری، محمد ہاشم نیچاری، سینئر کلرک عبد الفتاح دہوار، صحافی نائب اسرار مینگل اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

ID: 3a1f27f5-a271-40b1-b080-a27aa72fc3d9

Created: 2026-04-10T08:17:41.729Z

More Shares

← Return to Studio