آپ نے اسے بتایا تھا کہ میں اپنے سامنے کسی لڑکی کو رقص اور عریانی کی حالت میں نہیں دیک

آپ نے اسے بتایا تھا کہ میں اپنے سامنے کسی لڑکی کو رقص اور عریانی کی حالت میں نہیں دیکھ سکتا ؟ صلاح الدین ایوبی نے کہا یہ لڑکیاں جنہیں آپ ملبوس لائے ہیں بالکل ننگی ہیں۔ " عالی مقام ! " ناجی نے کھسیانہ ہو کے جواب دیا ۔ " میں نے بتایا تھا کہ امیر مصر رقص کو ناپسند فرماتے ہیں لیکن یہ کہتی تھی کہ وہ میرا رقص پسند کریں گے کیونکہ میرے رقص میں دعوت گناہ نہیں ۔ یہ ایک با عصمت لڑکی کا رقص ہوگا ۔ میں ایوبی کے حضور اپنا جسم نہیں، اپنا فن پیش کروں گی ۔ اگر میں مرد ہوتی تو ایوبی کی جان کی حفاظت کے لیے اس کے محافظ دستے میں شامل ہو جاتی ۔ " آپ کہنا کیا چاہتے ہیں ؟“ صلاح الدین ایوبی نے پوچھا ” اس لڑکی کو اپنے پاس بلا کر اسے خراج تحسین پیش کروں کہ تم اپنے جسم کو ہزاروں مردوں کے سامنے عریاں کر کے بہت اچھا ناچتی ہو ؟ اسے اس پر شاباش کہوں کہ اس نے مردوں کے جنسی جذبات بھڑکانے میں خوب مہارت حاصل کی ہے ؟“ " نہیں امیر مصر ! " ناجی نے کہا۔ " میں اسے اس وعدے پر یہاں لایا ہوں کہ آپ اسے شرف باریابی بخشیں گے ۔ یہ بڑی دور سے اسی امید پر آئی ہے ۔ خود دیکھئے ، اسے ۔ اس کے رقص میں پیشہ ورانہ تاثر نہیں، خود سپردگی ہے۔ دیکھئے ، وہ آپ کو کیسی نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ بے شک عبادت صرف اللہ کی کی جاتی ہے لیکن یہ رقص کی اداؤں سے ، عقیدت سے ، مخمور نگاہوں سے آپ کی عبادت کر رہی ہے ۔ آپ اسے اپنے خیمے میں آنے کی اجازت دے دیں ۔ تھوڑی سی دیر کے لیے ۔ اسے مستقبل کی وہ ماں سمجھیں جس کی کوکھ سے اسلام کی پاسبانی کے لیے جانباز جنم لیں گے ۔ یہ اپنے بچوں کو بڑے فخر سے بتایا کرے گی کہ میں نے صلاح الدین ایوبی سے تنہائی میں باتیں کرنے کا شرف حاصل کیا تھا ۔ تاجی نے نہایت پر اثر الفاظ اور جذباتی لب و لہجے میں صلاح الدین ایوبی سے منوا لیا کہ یہ لڑکی جسے اُس نے ایک بردہ فروش سے خریدا تھا ، شریف باپ کی با عصمت بیٹی ہے ۔ اس نے صلاح الدین ایوبی سے کہلوا لیا کہ " اچھا، اسے میرے خیمے میں بھیج دینا " ذوکوئی نہایت آہستہ آہستہ جسم کو بل دیتی اور بار بار صلاح الدین ایوبی کی طرف دیکھ کر مسکراتی تھی ۔ باقی لڑکیاں اس کے گردہ تتلیوں کی طرح جیسے اُڑ رہی ہوں ۔ یہ اچھل کود والا رقص نہیں تھا۔ مشعلوں کی روشنی میں کبھی تو یوں لگتا تھا جیسے ہلکے نیلے شفاف پانی میں جل پریاں تیر رہی ہوں ۔ چاندنی کا اپنا ایک تاثر تھا
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio