مردم شماری میں رہائشی گھروں کی گنتی پختگی سے کی جائے: ضلع کلکٹر چاہت باجپائی ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے ہدایت دی ہے کہ مردم شماری کے تحت ہونے والی رہائشی گھروں کی گنتی مکمل درستگی اور منظم انداز میں انجام دی جائے۔ ہفتہ کے روز ہنمکنڈہ کے چیتنیہ ڈگری اینڈ پی جی کالج میں 18 اپریل سے 21 اپریل تک منعقد ہونے والے ہاؤس لسٹنگ سروے کے پہلے مرحلے سے متعلق اینیومریٹرز اور سپروائزرس کے تربیتی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع کلکٹر نے بہتر انتظامات کے لیے متعدد ہدایات جاری کیں۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے کاجی پیٹ ڈویژن حدود میں ہاؤس لسٹنگ بلاکس کے تحت ہونے والی مردم شماری کارروائی میں تقریباً 350 اینیومریٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ الاٹ کردہ بلاکس کے مطابق ہر گھر کی مکمل تفصیلات جامع انداز میں درج کی جائیں۔ انہوں نے اینیومریٹرز اور سپروائزرس کو تاکید کی کہ جمع کی جانے والی معلومات مکمل، درست اور قابل اعتماد ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے بل کلکٹرس، وارڈ افسران، جوانوں اور آر پیز کا تعاون حاصل رہے گا۔ تربیت مکمل ہوتے ہی بلاکس کے لحاظ سے گنتی کے عمل کا آغاز کیا جائے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کمشنر چندر شیکھر، ڈپٹی کمشنر بررو سرینواس، نگران سنتوش، ٹرینرس، اینیومریٹرز اور دیگر متعلقہ افراد شریک تھے۔ دستور نیوز ڈاٹ کام
0:00 / 0:00