صفحہ نمبر 6 ارننگ انکیوبیٹر مینٹور شپ دوران تعلیم ریگولر کلاسز کورسز کے بعد وائز کی یہ طالبات ارننگ انکیوبیٹرز میں تجربہ کار ارننگ ایکسپرٹس کی زیر نگرانی چھوٹے چھوٹے پروجیکٹس کے ذریعے اپنی سیلف ارننگ کو یقینی بناتی ہیں۔ اس سلسلے میں وائز کالج نے اپنا ایک ملٹی وینڈر ای کامرس پلیٹ فارم بھی بنایا ہے جہاں یہ وائز سٹوڈنٹس اپنے اکاونٹس بنا کر پروڈکٹس کو سیل کرنا سیکھتی ہیں۔ مزید یہ کہ سیلف ارننگ سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ مختلف رینوونڈ بزنس مین اور انڈسٹریلسٹ کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وائز سٹوڈنٹس میں موٹیویشن پیدا کی جاسکے۔ ارننگ اسٹارٹ اپس وائز کالج اپنے مشن کی تکمیل تک ان بچیوں کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ ارننگ انکیوبیٹرز میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وائز سٹوڈنٹس اپنی کامیابی کے سفر پر گامزن ہونے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔ یہاں تک پہنچنے کے بعد بھی ان بے سہارا بچیوں کا ہاتھ نہیں چھوڑا جاتا۔ ان بچیوں کو ہنر سے لے کر کمانے کے قابل بنانے کے لیے ہر بچی کو لیپ ٹاپ یا ارننگ ٹول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مرحلے پر بھی وائز اپنے سٹوڈنٹس کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے تاکہ یہ بچیاں معاشرے پر بوجھ نہ بنیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ بیٹیوں کو محتاج نہ بنائیں، خود کفیل بنائیں۔ وائز کالج نہ صرف اپنی بچیوں کو سکلز دے کر کمانے کے قابل بنا رہا ہے بلکہ دوسری یونیورسٹیز کے پڑھے لکھے بے روز گار طالب علم جو ملک میں مزید غربت اور بے روز گاری میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، انہیں بھی جدید سکلز سکھا رہا ہے تاکہ یہ نوجوان اپنے ملک کی ترقی کا باعث بنیں۔
0:00 / 0:00