صفحہ نمبر 5 غذائیت سے بھر پور کھانا: دوسرا پروگرام: فوڈ متوازن غذا طلباء کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر وائز کالج میں روزانہ کی بنیاد پر غذائیت سے بھر پور فری لنچ کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور ہفتہ وار مینیو ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈم شاہدہ نعیم کی زیر نگرانی اور اُن کی ہدایات پر ترتیب دیا جاتا ہے۔ بعد ازاں تمام ڈائریکٹر کے ذریعے کھانے کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جاتا ہے تاکہ تمام بچیوں کی جسمانی اور ذہنی نشو و نما یقینی بنائی جائے۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہفتہ وار متوازن مینیو کے ساتھ ساتھ مزید فیسی لیٹیز بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ کالج فنکشنز پر موقع کی مناسبت سے مختلف مینیو ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ والدین پر کوئی مالی بوجھ نہ آئے۔ ہائی جین اوئیرنس سیشنز کے ذریعے ان طالبات کو ہائی جین ٹپس دی جاتی ہیں تاکہ سٹوڈنٹس صحت مند رہ سکیں۔ یہی نہیں ہر سال رمضان المبارک میں تمام سٹوڈنٹس کو راشن بیگز بھی دیے جاتے ہیں تاکہ رحمتوں والے اس مہینے میں ہر طالب علم کا دستر خوان بھرا رہے۔ فری پیشہ ورانہ تعلیم: پروگرام تھری سکلز ٹریننگ ٹل سیلف ارننگ وائز کالج میں دوران تعلیم جدید سکلز ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ مثلاً گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ویڈیو انیمیشن، فری لانسنگ، اور ایمازون اینڈ دراز آپریشنز، ای کامرس مینجمنٹ، ڈیزائننگ ایشینشلز۔ ان جدید کورسز کی مدد سے طلبہ کو کمانے کے قابل بنایا جاتا ہے اور یہی سکلز وائز سٹوڈنٹس کو دوسرے اداروں کے سٹوڈنٹس سے منفرد بناتے ہیں۔ ان پیشہ ورانہ سکلز کی مدد سے وائز سٹوڈنٹس معاشی طور پر مضبوط اور خود مختار بنتے ہیں۔ اُنہیں نہ صرف جدید سکلز ٹریننگز کروائی جاتی ہیں بلکہ مزید سہولیات بھی دی جاتی ہیں
0:00 / 0:00