اس نے حملے کی جگہ بتائی ۔ اسی وقت اس جگہ آدمی دوڑا دیئے گئے۔ ذوکوئی نے کہا تھا کہ وہ

اس نے حملے کی جگہ بتائی ۔ اسی وقت اس جگہ آدمی دوڑا دیئے گئے۔ ذوکوئی نے کہا تھا کہ وہ زندہ نہیں ہو سکتی ۔ اس کے خنجر اس کے سینے اور پیٹ میں لگے تھے۔ خون رک نہیں رہا تھا ۔ زیادہ تر خون تو پہلے ہی بہہ گیا تھا ۔ ذوکوئی نے صلاح الدین ایوبی کا ہاتھ پکڑا اور چوم کر کہا ۔ اللہ آپ کو اور آپ کی سلطنت کو سلامت رکھے ۔ آپ شکست نہیں کھا سکتے ۔ مجھ سے زیادہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ صلاح الدین ایوبی کا ایمان کتنا پختہ ہے " پھر اس نے علی بن سفیان سے کہا " میں نے کوتاہی تو نہیں کی ؟ آپ نے جو فرض مجھے سونپا تھا وہ میں نے پورا کر دیا ہے " " تم نے اس سے زیادہ پورا کیا ہے ۔ علی بن سفیان نے اسے کہا " میرے تو وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ ناجی اس حد تک خطرناک کار روائی کرے گا اور تمہیں جان کی قربانی دینی پڑے گی۔ میں نے تمہیں صرف مخبری کے لیے وہاں بھیجا تھا ۔ " کاش ! میں مسلمان ہوتی ؟ ذوکوئی نے کہا۔ اس کے آنسو نکل آئے ۔ اس نے کہا " میرے اس کام کا جو بھی معاوضہ دینا ہے وہ میرے اندھے باپ اور سدا بیمار ماں کو دے دینا ۔ اُن کی معذوریوں نے مجھے بارہ سال کی عمر میں رقاصہ بنادیا تھا۔ ذوکوئی کا سر ایک طرف ڈھلک گیا۔ آنکھیں آدھی کھلی رہیں اور ہونٹ اس طرح نیم وا جیسے مسکرا رہی ہو ۔ طبیب نے نبض پر ہاتھ رکھا اور صلاح الدین ایوبی کی طرف دیکھ کر سر ہلایا۔ ذوکوئی کی روح اس کے زخمی جسم سے آزاد ہوگئی تھی ۔ صلاح الدین ایوبی نے کہا۔ ” یہ کسی بھی مذہب کی تھی، اسے پورے اعزاز کے ساتھ دفن کرو ۔ اس نے اسلام کے لیے جان قربان کی ہے ۔ یہ ہمیں دھوکہ بھی دے سکتی تھی ۔ دربان نے بتایا کہ با ہر ایک عورت کی لاش آئی ہے ۔ جاکر دیکھا۔ وہ ایک ادھیڑ عمر کی عورت کی لاش تھی ۔ جائے وقوعہ سے دو خنجر ملے تھے۔ اس عورت کو کوئی نہیں پہچانتا تھا۔ یہ ناجی کے حرم کی ملازمہ تھی جس نے انعام کے لالچ میں ذوکوئی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ رات کو ہی ذوکوئی کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا گیا اور ملازمہ کی لاش گڑھا کھود کر دفنا دی گئی ۔ دونوں کو خفیہ طریقے سے دفنایا گیا ۔ انہیں جب دفنایا جا رہا تھا ، صلاح الدین ایوبی نے نہایت اعلیٰ نسل کے آٹھ جوان گھوڑے منگوائے اور آٹھ سوار منتخب کر کے انہیں علی بن سفیان کی کمان میں ناجی کے ان دو آدمیوں کے پیچھے دوڑا دیا جو ناجی کا پیغام لے کے جا رہے تھے ذوکوٹی کون تھی

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

← Return to Studio