جس کا نام کالینن گراڈ ایکسکلیو ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی سرحد پولینڈ اور لیتھوانیا سے بھ

جس کا نام کالینن گراڈ ایکسکلیو ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی سرحد پولینڈ اور لیتھوانیا سے بھی لگتی ہے۔ دوسری طرف جارجیا، آذربائیجان، قازقستان، منگولیا، چین اور شمالی کوریا بھی لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ بحیرہ کیسپین کی طویل ساحلی پٹی بھی واقع ہے۔ روس کی کل آبادی چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ کے قریب ہے جو آبادی کے لحاظ سے دنیا میں نویں نمبر پر آتا ہے۔ روس دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں آتا ہے۔ امریکہ کی روس پر پابندیوں کے باوجود یہ دنیا کی نویں بڑی معیشت رکھتا ہے۔ جس کی جی ڈی پی ڈھائی ٹریلین ہے اور یہاں کے لوگوں کی سالانہ آمدنی پندرہ ہزار ڈالر کے قریب ہے۔ روس میں استعمال ہونے والی کرنسی روبل ہے جو پاکستانی تین اعشاریہ چار سات روپے کے برابر ہے۔ جبکہ بھارتی کرنسی اور روسی روبل تقریباً برابر ہیں۔ دنیا کے اس بڑے ملک کی خاصیت ہے کہ اس کے گیارہ ٹائم زون ہیں۔ یعنی ماسکو میں اگر دن ہو رہا ہوتا ہے تو ملک کے آخری حصے میں رات ہو رہی ہوتی ہے۔ روس کی شرح خواندگی ننانوے اعشاریہ سات فیصد ہے۔ یعنی پورا ملک پڑھا لکھا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان سے بہت سے بچے اس ملک میں پڑھنے کے لیے بھی جاتے ہیں۔ اس ملک میں زیادہ تر تعلیم مفت ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی پر زیادہ فوکس کیا جاتا ہے۔ اسی طرح طبی نظام بھی پورے یورپ سے بہتر ہے اور مفت علاج کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ روس میں بہت سے مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور ہر کسی کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ یہاں تک کہ روس کی بہت سی مسلم ریاستیں بھی ہیں۔ جن میں چیچنیا، داغستان اور تاتارستان وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن روس میں سب سے بڑا مذہب روسی آرتھوڈوکس عیسائیت ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ہندو، مسلم، کیتھولک، یہودی اور بدھ مت والے بھی آباد ہیں۔ ملک میں بولی جانے والی زبان روسی ہے۔ اس کے علاوہ چیچن،
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio