ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ناظرین آپ دیکھ رہے ہیں بی این نیوز میں ہوں ندا علی تحفظ وطن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مورخہ 19 اپریل بروز اتوار ، شام 6 بجے ایک باوقار اور یادگار موضوعاتی مشاعرہ بعنوان " ایک شام افواج پاکستان کے نام " منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس عظیم الشان تقریب کا مقصد افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت میں افواج پاکستان نے جس عزم ، حکمت اور استقامت کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ اسی قومی جذبے کے تحت اس خصوصی مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ افواج پاکستان کے حوصلے اور مورال کو مزید تقویت دی جاسکے اور عوامی سطح پر یکجہتی کا بھر پور اظہار کیا جا سکے۔ اس ادبی و ثقافتی نشست میں ملک کے ممتاز اور نامور شعرا کرام اپنے کلام کے ذریعے وطن اور افواج سے محبت کا والہانہ اظہار کریں گے۔ تقریب میں شعرا کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے فنکار بھی خصوصی شرکت کریں گے، جو اس محفل کو مزید رنگا رنگ اور یادگار بنائیں گے۔ یہ پروگرام ان شاء اللہ انداز ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا ، جبکہ آل کراچی میڈ یا الائنس کی ٹیم بھی بھر پور نمائندگی کرے گی ۔ مزید برآں صحافی ،
0:00 / 0:00