یہ سُن کر پری نے ایک چمکتا ہوا جادوئی چادر اور عطر کی شیشی اُس کے حوالے کر دی۔ "یہ چا

یہ سُن کر پری نے ایک چمکتا ہوا جادوئی چادر اور عطر کی شیشی اُس کے حوالے کر دی۔ "یہ چادر اوڑھ لو… تم کسی کو نظر نہیں آؤ گے۔" پھر اُس نے ایک چھوٹی کرسٹل کی شیشی دی… "یہ عطر اُس سَترنگے پرندے پر چھڑک دینا… وہ دوبارہ شہزادی بن جائے گی۔" اگلی رات شہزادہ ذیشان جادوئی چادر اوڑھ کر روانہ ہو گیا۔ کئی گھنٹوں کے سفر کے بعد وہ جادوگرنی کے خوفناک محل تک پہنچ گیا۔ محل کی دیواروں سے آگ نکل رہی تھی… عجیب مخلوق پہرہ دے رہی تھی۔ مگر جادوئی چادر کی وجہ سے کوئی اُسے دیکھ نہیں سکتا تھا۔ وہ خاموشی سے محل کے اندر داخل ہو گیا۔ آخرکار اُسے ایک بہت بڑا ہال ملا… جہاں ہوا میں ایک سنہری پنجرہ لٹک رہا تھا۔ اُس پنجرے میں وہی سَترنگا پرندہ قید تھا۔ شہزادہ آہستہ سے آگے بڑھا… اور جادوئی عطر پرندے پر چھڑک دیا۔ اچانک پورا ہال رنگین روشنی سے بھر گیا۔ پرندہ ہوا میں بلند ہوا… اور روشنی کے طوفان کے درمیان دوبارہ شہزادی مسکان بن گئی۔ اُس کے سَترنگے بال پہلے سے زیادہ چمک رہے تھے۔ شہزادہ ذیشان!" آپ یہاں وہ فورا شہزادے کی طرف بھاگی مسکان خوشی سے بولی اپ نے مجھے بچا لیا مگر اُسی لمحے ایک خوفناک قہقہہ گونجا۔ جادوگرنی ظاہر ہو گئی۔ "تو تم یہاں تک پہنچ ہی گئے!" اُسی وقت آسمان پر چاند گرہن شروع ہو گیا۔ جادوگرنی چیخی: "آج میں سَترنگی طاقت ہمیشہ کے لیے حاصل کر لوں گی!"
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio