قلات: چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح ضلع قلات میں 13 سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی

قلات: چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح ضلع قلات میں 13 سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح آج ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کر دیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر انجم ضیاء، ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ اور دیگر متعلقہ اسٹاف بھی موجود تھے۔ ضلعی ناظم صحت قلات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران گھر گھر جا کر 30 ہزار 694 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس، مہمان بچوں اور خانہ بدوش بچوں سمیت مزید تقریباً 2 ہزار بچوں کو بھی کور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیموں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے اور اس بار پولیو قطروں کے ساتھ 6 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، جو بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے ادا کریں اور کوئی بھی گھر یا علاقہ پولیو سے محروم نہ رہنے دیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں۔ رپورٹ: نائب اسرار مینگل
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio