قلات: داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد قلات (رپورٹ: نائب اسرار مینگل) تعلیم

قلات: داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد قلات (رپورٹ: نائب اسرار مینگل) تعلیم ہر گھر اور ہر بچے کا بنیادی حق ہے، حکومت بلوچستان تعلیم کو گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن قلات ثناءاللہ ثناء نے داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آگاہی واک گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گوم قلات سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی سبزی منڈی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک محکمہ تعلیم، ہائبر آرگنائزیشن اور یونیسیف کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی۔ واک میں پرائمری اسکول گوم قلات کے اساتذہ کرام، طلبہ، سماجی کارکنان اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے اور گھر گھر جا کر والدین کو اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عید محمد ملازی، سی پی ڈی منیجر عرفان اکبر، سماجی کارکن آغا جہانگیر احمدزی، ہائبر آرگنائزیشن کے صدر یاسر نور، سیکرٹری جنرل ارشد مغل اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثناءاللہ ثناء نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب، ریڈنگ رائٹنگ کا سامان، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اسکولوں میں مار پیٹ اور ڈانٹ ڈپٹ پر سختی سے پابندی عائد ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مل کر زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے

More Urdu Voice Samples

chirp3-hd:Kore

قلات: داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد قلات (رپورٹ: نائب اسرار مینگل) تعلیم

قلات: داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد قلات (رپورٹ: نائب اسرار مینگل) تعلیم ہر گھر اور ہر بچے کا بنیادی حق ہے،

chirp3-hd:Kore

قلات: آل یونین ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان رپورٹ نائب اسرار مینگل قل

قلات: آل یونین ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان رپورٹ نائب اسرار مینگل قلات: آل یونین ٹرانسپورٹ کے ضلعی صدر

← Return to Studio