صلاح الدین ایوبی کی طرف سے انعام اور وہ رقم جو علی بن سفیان نے ناجی سے بردہ فروش کے ب

صلاح الدین ایوبی کی طرف سے انعام اور وہ رقم جو علی بن سفیان نے ناجی سے بردہ فروش کے بھیس میں ذوکوئی کی قیمت کے طور پر وصول کی تھی ، مراکش میں ذوکوئی کے معذور والدین کو ادا کر دی۔ موت کی اس رات کے ستارے ٹوٹ گئے اور صبح طلوع ہوئی تو علی بن سفیان آٹھ سواروں کے ساتھ انتہائی رفتار سے شمال مشرق کی طرف جارہا تھا ۔ آبادیاں دور پیچھے رہ گئی تھیں ۔ اُسے معلوم تھا کہ فرینک کے ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے کا راستہ کون سا ہے ۔ رات انہوں نے گھوڑوں کو تھوڑی دیر آرام دیا تھا۔ یہ عربی گھوڑے تھکے ہوئے بھی تازہ دم لگتے تھے۔ دور افق پر کھجور کے چند ایک درختوں میں علی کو دو گھوڑے جاتے نظر آئے ۔ اس نے اپنی پارٹی کو رستہ بدلنے اور اوٹ میں ہونے کے لیے ٹیلوں کے ساتھ ساتھ ہو جانے کو کہا ۔ وہ صحرا کا رازدان تھا۔ بھٹکنے کا اندیشہ نہ تھا ۔ اس نے رفتار اور تیز کردی ۔ اگلے دو سواروں اور اس کی پارٹی میں کم و بیش چار میل کا فاصلہ تھا۔ یہ فاصلہ طے ہو گیا مگر گھوڑے تھک گئے۔ وہ جب کھجوروں کے درختوں تک پہنچے تو دو سوار کوئی دو میل دورمٹی کی ایک پہاڑی کے ساتھ ساتھ جا رہے تھے ۔ ان کے گھوڑے بھی شاید تھک گئے تھے ۔ دونوں سوار اترے اور نظروں سے اوجھل ہو گئے ۔ ” وہ پہاڑی کی اوٹ میں بیٹھ گئے ہیں ۔ “ علی بن سفیان نے کہا اور راستہ بدل دیا۔ فاصلہ کم ہوتا گیا اور جب فاصلہ چند سو گز رہ گیا تو دونوں سوار اوٹ سے سامنے آئے۔ انہوں نے گھوڑوں کے سرپٹ دوڑنے کا شور سن لیا تھا ۔ وہ دوڑ کر غائب ہو گئے۔ علی بن سفیان نے گھوڑے کو ایڑ لگائی ۔ تھکے ہوئے گھوڑے نے وفاداری کا ثبوت دیا اور رفتار تیز کر دی ۔ باقی گھوڑے بھی تیز ہو گئے ۔ پہاڑی کے اندر گئے تو دونوں سوار وہاں سے جاچکے تھے مگر دور نہیں گئے تھے ۔ وہ شاید گھبرا بھی گئے تھے ۔ آگے ریتیلی چٹانیں تھیں ۔ انہیں راستہ نہیں مل رہا تھا ۔ کبھی دائیں جاتے کبھی بائیں ۔ علی بن سفیان نے اپنے گھوڑے ایک صف میں پھیلا دیئے اور بھاگنے والوں سے ایک سو گز دور جا پہنچا ۔ ایک تیر انداز نے دوڑتے گھوڑے سے تیر چلایا جو ایک گھوڑے کی اگلی ٹانگ میں لگا ۔ گھوڑا بے قابو ہو گیا ۔ تھوڑی سی بھاگ دوڑ کے بعد وہ دونوں گھیرے میں آگئے اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

← Return to Studio