فقیر سید حضور بخش شاہ (سجادہ نشین اوّل) درگاہ عالیہ جھانپور شریف فقیر سید حضور بخش شا

فقیر سید حضور بخش شاہ (سجادہ نشین اوّل) درگاہ عالیہ جھانپور شریف فقیر سید حضور بخش شاہ، فقیر سید انور علی شاہ کے فرزند تھے۔ آپ کی ولادت 24 ربیع الاول 1360 ہجری بمطابق 22 اپریل 1941ء کو گاؤں جھانپور شریف میں ہوئی۔ آپ نہایت حسین و جمیل صورت اور اعلیٰ سیرت کے حامل تھے۔ بچپن ہی سے آپ کی طبیعت میں ایک خاص مستی اور صوفیانہ رنگ پایا جاتا تھا۔ شہنشاہ فقیر سید انور علی شاہ نے اپنے وصال سے مکمل چالیس دن پہلے اپنے بڑے فرزند، فقیر سید حضور بخش شاہ کے ہاتھ پر بیعت فرمائی۔ والدِ گرامی کے وصال کے بعد حضور سائیں کو سجادہ نشین کی دستار مبارک پہنائی گئی۔ آپ نے اپنے والدِ محترم کی صورت و سیرت دونوں کا عکس برقرار رکھا اور ہمیشہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے رہے۔ تعلیم: پانچ سال کی عمر میں آپ کو پرائمری اسکول جھانپور شریف میں داخل کیا گیا۔ آپ نہایت ذہین اور ہوشیار تھے، تاہم اسکول میں باقاعدگی سے حاضری آپ کے اپنے مزاج پر منحصر تھی۔ آپ نے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی، اس کے بعد مزید رسمی تعلیم حاصل نہ کی، لیکن کتب سے گہرا شغف رکھتے تھے۔ اخلاق و عادات: آپ نہایت حلیم الطبع، مہربان، مہمان نواز اور غریب پرور تھے۔ دنیاوی معاملات سے کنارہ کشی اختیار کیے رکھتے تھے۔ محفلِ موسیقی سے خاص لگاؤ رکھتے تھے اور علمِ موسیقی کے ماہر بھی تھے۔ راگ کے فن میں مہارت رکھتے تھے اور شائقین کو اس کی تعلیم بھی دیتے تھے۔ ہر قسم کے ساز بجانے میں مہارت رکھتے تھے۔ درگاہ شریف پر لنگر بھی اپنے ہاتھوں سے تیار کرواتے اور اس کی خدمت سرانجام دیتے تھے

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Algieba

فقیر سید حضور بخش شاہ (سجادہ نشین اوّل) درگاہ عالیہ جھانپور شریف فقیر سید حضور بخش شا

فقیر سید حضور بخش شاہ (سجادہ نشین اوّل) درگاہ عالیہ جھانپور شریف فقیر سید حضور بخش شاہ، فقیر سید انور علی شاہ کے فرزند ت

gemini-2.5-pro-tts:Algieba

زوار سید غلام عباس شاہ بخاری جوکہ سن ۔۔۔۔۔۔۔۔21 جون 1968۔ میں اس وقت کے درگاہ

زوار سید غلام عباس شاہ بخاری جوکہ سن ۔۔۔۔۔۔۔۔21 جون 1968۔ میں اس وقت کے درگاہ. صوفی سید صاحٍب ڏٍنو شاہ بخاری کے گادٍی نش

gemini-2.5-pro-tts:Algieba

زوار سید غلام عباس شاہ بخاری جوکہ سن ۔۔۔۔۔۔۔۔21 جون 1968۔ میں اس وقت کے درگاہ

زوار سید غلام عباس شاہ بخاری جوکہ سن ۔۔۔۔۔۔۔۔21 جون 1968۔ میں اس وقت کے درگاہ. صوفی سید صاحٍب ڏٍنو شاہ بخاری کے گادٍی نش

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

Classic

“Raat ke 11:47 baj rahe thay

“Raat ke 11:47 baj rahe thay. Flight PK-742, 30,000 feet par” “Cabin mein halki si roshni thi. Log so rahe thay.” “Aariz

onyx

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change every

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change everything. The attorney asks the judge

← Return to Studio