اور جو لوگ صرف دکھاوے اور بیرونی جھلک سے انسانی قدر کا فیصلہ کرتے ہیں وہ دنیا کی سب س

، اور جو لوگ صرف دکھاوے اور بیرونی جھلک سے انسانی قدر کا فیصلہ کرتے ہیں وہ دنیا کی سب سے بڑی دھوکہ دہی میں گرفتار ہیں۔یہ رویہ نوجوانوں کے اندر ایک خطرناک سوچ پیدا کر رہا ہے۔ وہ اخلاق اور محنت کو نظرانداز کر کے صرف دکھاوے میں خوش رہنا چاہتے ہیں۔ دوستوں کی توجہ اور سماجی قبولیت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو قربان کر دیتے ہیں۔ یہ فلسفہ زندگی کی اس بنیادی سچائی کو پسِ پشت ڈال دیتا ہے کہ انسان کی عظمت اس کے اعمال، علم اور ہمدردی میں پوشیدہ ہے اگر ہم اپنے معاشرے میں دوبارہ انسان کی قدر کریں، نوجوانوں میں علم و ہنر کو فوقیت دیں، اور اخلاق و کردار کو سب سے اوپر رکھیں، تو ایک بہتر، مضبوط اور حقیقی معاشرہ جنم لے سکتا ہے۔کیونکہ لباس صرف کپڑا ہے، رنگ اور برانڈ کا کھیل ہے۔ لیکن انسان کی قدر وہی ہے جو دل، دماغ اور اعمال میں چھپی ہے۔ یہی سچائی ہمیں یاد رکھنی ہوگی، اور یہی ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں سے سیکھنی ہوگی، جہاں انسانی اقدار اور صلاحیت سے افراد کی پہچان ہوتی ہے۔ترقی یافتہ اقوام نے جب سائنس اور معیشت کی شاہراہوں پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں تو ان کی تہذیبی زندگی بھی اسی شعور اور توازن کے ساتھ نکھرتی چلی گئی۔ وہاں فیشن محض ظاہری زیب و زینت نہیں بلکہ نفاستِ ذوق، سلیقہ حیات اور تہذیبی وقار کا مظہر ہے۔ اس کے برعکس ہمارے معاشرے میں ترقی کے اس وسیع مفہوم کو سمجھے بغیر اس کی صرف ظاہری جھلک کو اپنایا گیا ہے۔
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio