Free Urdu Text to Speech

ان کی بہادری دیکھی ہے ۔ میدان جنگ میں یہ جس جانبازی کا مظاہرہ کریں گے وہ آپ کو حیران کر دے

2026-04-10

ان کی بہادری دیکھی ہے ۔ میدان جنگ میں یہ جس جانبازی کا مظاہرہ کریں گے وہ آپ کو حیران کر دے گا ۔ آپ ان کی بد تمیزی کو نہ دیکھیں ۔ یہ آپ کے اشارے پر جائیں قربان کر دیں گے ۔ میں انہیں کبھی کبھی کھلی چھٹی دے دیا کرتا ہوں تاکہ مرنے سے پہلے دنیائے رنگ و بو سے پورا پورا لطف اٹھا لیں۔“ صلاح الدین ایوبی نے اس استدلال کے جواب میں کچھ بھی نہ کہا ۔ ناجی جب دوسرے مہمانوں کی طرف متوجہ ہوا تو صلاح الدین ایوبی نے علی بن سفیان سے کہا۔“ میں جو دیکھنا چاہتا تھا، وہ دیکھ لیا ہے ۔ یہ سوڈانی عسکری شراب اور ہنگامہ آرائی کے عادی ہیں ۔ تم کہتے ہو کہ ان میں جذبہ نہیں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ان میں کردار بھی نہیں ۔ اس فوج کو اگر تم میدان جنگ میں لے گئے تو یہ لڑانے کی بجائے اپنی جان بچانے کی فکر کرے گی اور مال غنیمت لوٹے گی اور مفتوح کی عورتوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرے گی۔“ ”اس کا علاج یہ ہے “ علی بن سفیان نے کہا کہ آپ نے مختلف خطوں سے جو فوج تیار کی ہے ، انہیں ناجی کے اس پچاس ہزار سوڈانی لشکرمیں مدغم کر دیا جائے۔ برے سپاہی اچھے سپاہیوں کے ساتھ مل جل کر اپنی عادتیں بدل دیا کرتے ہیں ؟“ صلاح الدین ایوبی مسکرایا اور علی سے کہا تم یقیناً میرے دل کا راز جانتے ہو۔ میرا منصوبہ یہی ہے جو میں ابھی تمہیں نہیں بتانا چاہتا تھا۔ کسی سے اس کا ذکر نہ کرنا ۔“ علی بن سفیان میں یہی وصف تھا کہ دوسروں کے دلوں کے راز جان لیتا تھا اور غیر معمولی طور پر ذہین تھا۔ وہ کچھ اور کہنے ہی لگا تھا کہ ان کے سامنے کئی اور مشعلیں روشن ہو گئیں ۔ زمین پر بیش قیمت قالین بچھے ہوئے تھے۔ شہنائی اور سارنگ کا ایسا میٹھا اور پر سوز نغمہ اٹھرا کہ مہانوں پر سناٹا طاری ہو گیا۔ ایک طرف سے ناچنے والیوں کی قطار نمودار ہوئی۔ بیس لڑکیاں ایسے باریک اور نفیس لباس میں ملبوس چلی آ رہی تھیں جس میں ان کے جسموں کا انگ انگ نظر آ رہا تھا۔ ہر ایک کا لباس نہایت باریک چغہ سا تھا ہو شانوں سے ٹخنوں تک لمبا تھا۔ اُن کے بال کھلے ہوئے تھے اور اسی ریشم کا حصہ نظر آتے تھے جس کا انہوں نے لباس پہن رکھا تھا ۔ صحرا کی ہلکی ہلکی ہوا سے اور لڑکیوں کی چال سے یہ ڈھیلا ڈھالا لباس ہلتا تھا تو یوں لگتا تھا جیسے پھولدار پودوں کی ڈالیاں فضا میں تیرتی آرہی ہوں ۔ ہر ایک کے لباس کا رنگ جدا تھا

ID: 997fbbb2-3d9e-4a56-a217-1d804ac42448

Created: 2026-04-10T07:14:02.740Z

More Shares

← Return to Studio