CharonUse these settings →
اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کے بعد آپ یورپ کو بھی بھول جائیں گے۔ دوستو کیا آپ جانتے ہیں روس سائز میں اتنا بڑا ہے کہ پلوٹو سیارہ بھی اس سے چھوٹا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک بھی روس میں ہے جسے ٹرانس سائبیرین ریل کہا جاتا ہے۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا ٹرین سفر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نو ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے۔ اس سفر کے دوران آپ گیارہ ٹائم زون سے گزرتے ہیں۔ یعنی گیارہ مرتبہ اپنا وقت آپ کو تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ آپ اس سفر میں قدرتی خوبصورتی کے نظارے، خون جما دینے والی سردی اور ہر طرح کے علاقے دیکھیں گے۔ جو بھی یہ سفر کرتا ہے وہ اپنی پوری زندگی اسے یاد رکھتا ہے۔ یہ ماسکو شہر سے شروع ہوتی ہے اور اس کا آخری اسٹیشن ولادی ووستوک ہوتا ہے۔ اس کا ٹکٹ تقریباً سولہ ہزار روبل کا ہوتا ہے۔ اس ریلوے کا آغاز انیس سو سولہ میں ہوا تھا۔ اس پورے سفر میں چھ سے سات دن لگ جاتے ہیں۔ آپ جب بھی روس جائیں تو اس ٹرین کا سفر ضرور کریں۔ روسی ثقافت بھی بہت مختلف قسم کی ہے۔ اگر ان کے گھر دشمن بھی آئے تو یہ بہترین کھانا پیش کرتے ہیں۔ یہ روایت مخالفین کو دوستانہ انداز میں شکست دینے کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ روس میں بھارتیوں کی تعداد ستر ہزار کے قریب ہے جو کئی دہائیوں سے اس ملک میں رہتے ہیں۔ کیونکہ بھارت اور روس کے تعلقات بہت عرصے سے اچھے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے روس سے اب تعلقات بہتر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ اس لیے پاکستانیوں کی تعداد تین ہزار سے چار ہزار کے قریب ہے۔ زیادہ تر پاکستانی اور بھارتی ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں رہتے ہیں۔ اس ملک کی قدرتی خوبصورتی دیکھ کر آپ دیوانے ہو جائیں گے جو شاید سوئٹزرلینڈ سے بھی زیادہ ہے۔ لیکن یہ ملک سوئٹزرلینڈ سے بہت سستا ہے۔ یہ ہے ماسکو کا خوبصورت اور جدید ایئرپورٹ۔
0:00 / 0:00