ناظرین اداب، آپ دیکھ رہے ہیں دستور نیوز ڈاٹ کام۔ آئیے اب چلتے ہیں ورنگل کی اہم سیاسی

ناظرین اداب، آپ دیکھ رہے ہیں دستور نیوز ڈاٹ کام۔ آئیے اب چلتے ہیں ورنگل کی اہم سیاسی خبر کی جانب۔ ورنگل میں ضلع کانگریس پارٹی صدر محمد ایوب نے خواتین ریزرویشن بل اور حد بندی یعنی ڈیلیمٹیشن مسئلہ پر بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد ایوب نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خواتین ریزرویشن بل کے ساتھ حد بندی بل شامل کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، تاہم کانگریس پارٹی نے اس حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بل آگے نہ بڑھنے کے بعد بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ محمد ایوب نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ خواتین کے حقوق کی حامی رہی ہے اور ماضی میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کو وزیر اعظم اور سونیا گاندھی کو قومی قیادت دینے والی جماعت کانگریس ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی صرف دعوے کرتی ہے، لیکن عملی طور پر خواتین کو مناسب نمائندگی دینے میں ناکام رہی ہے۔ اگر بی جے پی واقعی سنجیدہ ہے تو کسی خاتون کو وزیراعظم یا پارٹی قومی صدر مقرر کرے۔ محمد ایوب نے کہا کہ ڈیلیمٹیشن سے جنوبی ریاستوں کے ساتھ ناانصافی کا اندیشہ ہے، اسی لیے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین ریزرویشن بل کو علیحدہ طور پر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ مزید خبروں کے لیے دیکھتے رہیے، دستور نیوز ڈاٹ کام۔
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio