CharonUse these settings →
ب تیز پانی میں لیزا کی مدد کرنے کے لیے ایک boat پر دو لوگ آتے ہیں۔ ان میں سے ایک ٹرک میں سے کٹر لینے جاتا ہے اور تبھی شارکس اس پر حملہ کر دیتی ہیں۔ دوسرا شخص اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے جاتا ہے۔ یہ سب کچھ ڈکوٹا اپنی ونڈو سے دیکھ رہی ہوتی ہے لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ وہ سب کو چلا چلا کر بتا رہی ہوتی ہے کہ یہاں شارک ہے، یہاں شارک ہے۔ تبھی شارکس اس پر بھی حملہ کر دیتی ہیں اور وہ دونوں لیزا کے سامنے مارے جاتے ہیں۔ اس کے بعد شارکس اس Truck ڈرائیور کو بھی کھا جاتی ہیں جس کے Truckمیں سے میٹ پانی میں بہہ رہا تھا۔ اب یہاں پر لیزا ڈکوٹا سے مدد مانگتی ہے۔ ڈکوٹا جسے باہر جانے سے مسئلہ تھا اور اب تو وہاں پر شارکس بھی تھیں۔ وہ ایک دو دفعہ انکار کر دیتی ہے اور کہتی ہے کہ میرے انکل آ رہے ہیں، وہ تمہیں باہر نکال لیں گے، لیکن جب لیزا ڈکوٹا کو بتاتی ہے کہ پانی کار میں بہت تیزی سے بھر رہا ہے اور میں پریگنٹ ہوں، اس کے بعد ڈکوٹا اپنے گھر کی ونڈو سے باہر پانی میں تیرتے ہوئے گھر پر جمپ کرتی ہے اور اس کے اوپر سے ہوتے ہوئے کسی طرح لیزا تک پہنچ جاتی ہے۔ وہ کار کی روف کو کاٹ کر اور درخت کی شاخوں کو کاٹ کر لیزا کو باہر نکالتی ہے اور پھر وہ دونوں محفوظ طریقے سے گھر کے اندر آ جاتی ہیں۔ لیزا اس کا تھینک یو کرتی ہے کہ اس نے اس کی جان بچائی۔ وہاں ڈکوٹا کا انکل ڈیل اپنے ایک ساتھی اور نیوز رپورٹر کے ساتھ اسے بچانے کے لیے آ رہا ہوتا ہے، جو اپنی ٹریکنگ ڈیوائسز کے ذریعے اینی وِل میں گھومتی ہوئی بل شارکس کو دیکھ رہا ہوتا ہے، اور جلد سے جلد وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
0:00 / 0:00