CharonUse these settings →
اسّلام وعلیکم دوستو۔ آج ہم ایک ایسے ملک کی سیر کرنے جا رہے ہیں جس کا نام سن کر شاید آپ کے ذہن میں پہلا سوال یہی آئے کہ یہ ملک ہے کہاں؟ جی ہاں دوستو، وہ ملک جسے دنیا پہاڑوں کی سرزمین کہتی ہے۔ وہ ملک جہاں کی فضا اتنی بلند ہے کہ بادل آپ کے قدموں تلے ہوتے ہیں۔ وہ ملک جو نقشے پر بالکل ہمارے پڑوس میں ہے۔ مگر جس کے بارے میں ہم بہت کم جانتے ہیں۔ دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ملک کا تقریباً ترانوے فیصد حصہ پہاڑوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ دنیا کے چند گنے چنے ممالک میں سے ایک ہے۔ جہاں میدانی علاقہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور سوچیں اگر یورپ کے کسی ملک میں ایسے پہاڑ ہوتے تو وہاں ہر سال کروڑوں سیاح پہنچتے۔ مگر یہ ملک ابھی تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ یہی اس ملک کا سب سے بڑا راز ہے۔ جی ہاں دوستو، آج ہم سیر کرنے جا رہے ہیں تاجکستان کی۔ تو آج کی ویڈیو میں ہم یہ جانیں گے کہ یہاں لوگ کیسے رہتے ہیں؟ یہاں کی معیشت کیسی ہے؟ پاکستانی یہاں کیوں جا رہے ہیں؟ کیا تاجکستان پاکستانیوں کے لیے ویزا دیتا ہے؟ اور سب سے اہم سوال کیا یہ ملک واقعی اتنا خوبصورت ہے جتنا تصویروں میں دکھتا ہے؟ یہ سب کچھ ہم آج کی اس ویڈیو میں جانیں گے۔ اور یقین مانیں آخر تک بہت سی ایسی باتیں سننے کو ملیں گی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی۔ تو دوستو، ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں کیونکہ سب سے حیران کن معلومات آخر میں آنے والی ہیں۔ تاجکستان کا سرکاری نام ہے جمہوریہ تاجکستان۔ یہ وسطی ایشیا میں واقع ایک لینڈ لاک ملک ہے۔ یعنی اس کی سرحدکسی سمندر سے نہیں ملتی۔ اس کے چار پڑوسی ہیں۔ افغانستان، چین، کرغزستان اور ازبکستان۔ اور یہ بھی غور کریں کہ پاکستان سے اس کی سرحد صرف افغانستان کے واخان کوریڈور کی وجہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر رہ جاتی ہے۔
0:00 / 0:00