Free Urdu Text to Speech

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ کا عوام کے نام اہم پیغام رپورٹ نائب اسرار مین

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ کا عوام کے نام اہم پیغام رپورٹ نائب اسرار مینگل قلات: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ نے قلات کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ای پی آئی (EPI) ویکسینیشن لازمی لگوائیں تاکہ وہ خطرناک وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگا رہے ہیں، اس لیے اگر خدا نخواستہ کسی بچے کی ویکسینیشن مکمل نہ ہو تو پانچ سال تک کے بچوں میں بیماری اور اموات کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ کی ہدایات کے مطابق سال 2026 میں پورے صوبے میں ای پی آئی ویکسینیشن کا ہدف 80 فیصد سے زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قلات اور خالق آباد کے عوام اگر اس مہم میں دلچسپی نہیں لیں گے تو قلات کی کم کارکردگی کی وجہ سے پورے صوبے کا کوریج متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ احمد آباد اور رئیس توک کے علاقوں میں خناق اور دیگر بیکٹیریا سے متعلق چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں متاثرہ بچے ویکسینیشن سے انکاری تھے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پانچ یونین کونسلز میں دوبارہ ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 11 اپریل 2026 سے یوسی ایم سی، یوسی صدر، یوسی چپھر ملکی اور یوسی نیمرخ میں ویکسینیشن مہم دوبارہ شروع کی جائے گی، جس میں پانچ سال تک کے بچوں کے علاوہ پندرہ سال تک کے بچے اور بچیوں کو بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے تاکہ وہ وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ آخر میں انہوں نے سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام، صحافی برادری اور والدین سے اپیل کی کہ اس

ID: 53d06364-435b-4417-9f8e-6f358ab3df2d

Created: 2026-04-10T10:46:45.957Z

More Shares

← Return to Studio