ذوکوئی حرم سے نکلی تو ناجی کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی بجائے بہت تیز تیز دوسری سمت چل

ذوکوئی حرم سے نکلی تو ناجی کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی بجائے بہت تیز تیز دوسری سمت چل پڑی ۔ ادھر ایک پگڈنڈی بھی تھی لیکن ذوکوئی اس سے ذرا دور ہٹ کر جارہی تھی ۔ اس سے پندرہ بیس قدم پیچھے ایک سیاہ سایہ چلا جا رہا تھا ۔ وہ کوئی انسان ہی ہوسکتا تھا مگر سر سے پاؤں تک ایک لبادے میں لپٹا ہونے کی وجہ سے سیاہ بھوت لگتا تھا ۔ ذوکوئی کی رفتار تیز ہوئی تو اس بھوت نے اپنی رفتار اس سے بھی تیز کر دی ۔ آگے گھنی جھاڑیاں تھیں ۔ ذوکوئی اُن میں روپوش ہو گئی ۔ سیاہ بھوت بھی جھاڑیوں میں غائب ہو گیا۔ وہاں سے کوئی اڑھائی تین سو گز آگے صلاح الدین ایوبی کی رہائش گاہ تھی جس کے ارد گرد فوج کے اعلی رتبوں کے افراد رہتے تھے ۔ ذوکونی کا رخ اُدھر ہی تھا۔ وہ گھنی جھاڑیوں میں سے نکلی ہی تھی کہ بائیں طرف سے سیاہ بھوت اٹھا۔ چاندنی بڑی صاف تھی۔ پھر بھی اس کا چہرہ نظر نہیں آتا تھا۔ اس کے پاؤں کی آہٹ بھی نہیں تھی ۔ بھوت کا ہاتھ اوپر اٹھا۔ چاندنی میں خنجر چمکا اور بجلی کی تیزی سے خنجر ذوکوئی کے بائیں کندھے اور گردن کے درمیان اتر گیا ۔ ذوکوئی کی چیخ نہیں نکلی ۔ خنجر اس کے کندھے سے نکل گیا ۔ ذوکوئی نے اتنا گہرا زخم کھا کر بھی نہایت تیزی سے اپنے کمر بند سے خنجر نکالا۔ بھوت نے اُس پر دوسرا وار کیا تو ذوکوئی نے اس کے خنجر والے بازو کو اپنے بازو سے روک کر اپنا خنجر بھوت کے سینے میں گھونپ دیا۔ اسے چینچ سنائی دی جو کسی عورت کی تھی ۔ ۔ ذوکوئی نے اپنا خنجر کھینچ کو دوسرا وار کیا جو بھوت کے پیٹ میں اُتر گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کے اپنے پہلو میں خنجر لگا لیکن زیادہ گہرا نہیں اُترا ۔ بھوت چکرا کر گرا۔ ذوکوٹی نے یہ نہیں دیکھا کہ اس پر حملہ کرنے والا کون تھا ۔ وہ دوڑ پڑی ۔ اس کے جسم سے خون بہت تیزی سے بہہ رہا تھا۔ صلاح الدین ایوبی کا مکان اسے چاندنی میں نظر آنے لگا۔ آدھا فاصلہ طے کر کے اُسے چکر آنے لگے ۔ اس کی رفتار سست ہونے لگی ۔ اس نے چلانا شروع کر دیا " علی ۔ ایوبی ۔ علی - ایوبی ۔ اس کے کپڑے لال سرخ ہو گئے تھے اور وہ بڑی مشکل سے قدم گھسیٹ رہی تھی ۔ اس کی منزل تھوڑی ہی دور رہ گئی تھی جہاں تک پہنچنا اس کے لیے ممکن نظر نہیں آتا تھا۔ وہ مسلسل صلاح الدین ایوبی اور علی بن سفیان کو پکارے جارہی تھی ۔ قریب کہیں ایک گشتی سنتری پھر رہا تھا ۔ اُسے اس کی آوازیں سنائی دیں تو وہ دوڑ کر پہنچا

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

← Return to Studio