تلنگانہ کی خودداری پر حملہ۔ بی جے پی ایم پی کے بیان کی اے آئی وائی ایف کی مذ مت اے آئ

تلنگانہ کی خودداری پر حملہ۔ بی جے پی ایم پی کے بیان کی اے آئی وائی ایف کی مذ مت اے آئی وائی ایف ریاستی صدر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری کا بیان ۔ خبر کی تفصیل اس طرح ہے کہ آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) ورنگل ضلع کمیٹی کے زیر اہتمام بی جے پی رکن پارلیمان تیجسوی سوریا کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز بیانات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ تنظیم نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام جیسے تاریخی عمل کو کم تر دکھانے والی یہ ریمارکس عوامی خودداری پر براہ راست حملہ ہیں۔ اس موقع پر ورنگل کے پوچمّا میدان مرکز میں احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جہاں کارکنوں نے نعرے بازی کی، پلے کارڈس اٹھائے اور تیجسوی سوریا کا پتلا نذرِ آتش کرتے ہوئے اپنا غصہ ظاہر کیا۔ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی وائی ایف ریاستی صدر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کسی حکمران طبقہ کا تحفہ نہیں بلکہ طلبہ ۔نوجوانوں مزدوروں کسانوں اور ترقی پسند قوتوں کی دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں ہزاروں نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ لہٰذا اس تاریخی تحریک کی توہین شہداء کی قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے۔
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio