یہ شہر دنیا کے اہم ترین ثقافتی، سیاسی اور معاشی مراکز میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا

یہ شہر دنیا کے اہم ترین ثقافتی، سیاسی اور معاشی مراکز میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کے تین بڑے طاقتور ممالک کے تین شہر بہت اہم ہیں۔ چین کا بیجنگ، روس کا ماسکو اور امریکہ کا واشنگٹن ڈی سی۔ پوری دنیا کی سیاست ان تین شہروں کے گرد گھومتی ہے۔ تینوں ملک طاقت میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ ماسکو ایسا شہر ہے جہاں دنیا کے بہت سے ارب پتی بھی رہتے ہیں۔ اس شہر کی عمارتوں کا فن تعمیر بہت مختلف قسم کا ہے۔ یہ شہر جدید ہونے کے ساتھ ساتھ آج بھی اپنی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ کیونکہ یہاں تاریخی عمارتیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ روس کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ ماسکو کی نائٹ لائف بھی بہت زیادہ رنگین ہے۔ ڈانس کلب، بار ساری رات کھلے رہتے ہیں۔ یہاں کے لوگ شراب پانی کی طرح پیتے ہیں۔ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹر بھی ماسکو میں ہیں۔ روس کی عورتوں کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین عورتوں میں ہوتا ہے۔ لیکن یہاں آپ کو ایک اہم بات بتاتا چلوں کہ یہاں کی لڑکیاں اکثر اسکیم بھی کرتی ہیں۔ بار کلب میں لے جاتی ہیں اور آپ کے پیسوں سے سب کچھ کھاتی ہیں۔ دوستو آپ جب بھی انٹرنیٹ پر روس سرچ کریں گے تو ریڈ اسکوائر کی تصویر سب سے پہلے آپ کو نظر آئے گی۔ پورے شہر کی سب سے زیادہ رونق بھی اس جگہ ہوتی ہے۔ سینٹ بیسل کیتھیڈرل اس جگہ کی سب سے مشہور عمارت ہے۔ یہ انتہائی خوبصورت ہے۔ اس کے گنبد کا فن تعمیر پیاز جیسا ہے اور مختلف رنگوں کی وجہ سے سیاحوں کو بہت پسند آتی ہے۔ اس کے بارے میں ایک بات بہت مشہور ہے۔ جیسے تاج محل بنانے والے کے ہاتھ کاٹ دیے گئے تھے۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ اس عمارت کو بنانے والوں کی آنکھیں نکال دی گئی تھیں تاکہ وہ دوبارہ ایسی خوبصورت عمارت نہ بنا سکیں۔

More Urdu Voice Samples

chirp3-hd:Charon

اس شہر میں سردی بھی بہت زیادہ پڑتی ہے۔ پورا شہر برف سے ڈھک جاتا ہے۔ اس شہر کے میٹرو ا

اس شہر میں سردی بھی بہت زیادہ پڑتی ہے۔ پورا شہر برف سے ڈھک جاتا ہے۔ اس شہر کے میٹرو اسٹیشن ایسے ہیں جیسے کوئی محل ہو۔ ان

جس کا نام کالینن گراڈ ایکسکلیو ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی سرحد پولینڈ اور لیتھوانیا سے بھ

جس کا نام کالینن گراڈ ایکسکلیو ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی سرحد پولینڈ اور لیتھوانیا سے بھی لگتی ہے۔ دوسری طرف جارجیا، آذربائ

تاتاری اور باشکیر جیسی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ روس کی مضبوط معیشت کا ایک راز یہ بھی

تاتاری اور باشکیر جیسی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ روس کی مضبوط معیشت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر روس کے

← Return to Studio