CharonUse these settings →
ہمارے سسٹم میں آپ گروپس سے بَلک میں 40 سے 50 انٹریز کو سلیکٹ کریں اور ہمارے سسٹم میں پیسٹ کر دیں، ایک منٹ کے اندر اندر تمام انٹریز کا مکمل پراسیس کر کے آپ کو فائنل رزلٹ بتا دیا جائے گا۔ یہ صرف سوشل میڈیا گروپس کی انوینٹریز کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ کی پرسنل انوینٹریز کو بھی الگ سے ٹریٹ کرتا ہے اور محفوظ کرتا ہے۔ جیسا کہ اکثر پوسٹس میں ایک ہی انٹری میں کئی کئی انوینٹریز ہوتی ہیں—یعنی سیل، بائے اور کرائے کی انوینٹریز ایک ساتھ ہوتی ہیں—اور آخر میں صرف ایک ہی کانٹیکٹ نمبر دیا ہوتا ہے، تو ہمارا سسٹم ایسی پوسٹس میں موجود ہر انوینٹری کو خود بخود الگ الگ کر دیتا ہے۔ اس کے بعد یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ نے کتنی انٹریز پیسٹ کیں، ان میں سے کتنی اضافی انٹریز نکلیں، اور اس طرح کل کتنی انوینٹریز بن گئیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کوئی نئی انٹری محفوظ کرتے ہیں، سسٹم فوراً آپ کے موجودہ ریکارڈ سے ملتی جلتی انوینٹریز کو تلاش کر کے آپ کے سامنے پیش کر دیتا ہے، اور انہیں فیصد (%) کے حساب سے الگ الگ کر کے دکھاتا ہے کہ کون سی انوینٹری کتنی حد تک میچ کر رہی ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کو فوری اندازہ ہو جاتا ہے بلکہ ڈیل کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
0:00 / 0:00