دوسری طرف ڈکوٹا اپنے گھر میں بیٹھی ہوتی ہے، تبھی اسے کچھ وائبریشن محسوس ہوتی ہے۔ وہ ک

دوسری طرف ڈکوٹا اپنے گھر میں بیٹھی ہوتی ہے، تبھی اسے کچھ وائبریشن محسوس ہوتی ہے۔ وہ کھڑکی کے پاس جا کر دیکھتی ہے تو سامنے پانی تیزی سے اس کے گھر کی طرف آ رہا ہوتا ہے۔ وہ بھاگ کر اوپر والے فلور پر جاتی ہے اور اتنی دیر میں پانی اس کے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑ کر اندر آ جاتا ہے۔ ادھر Billi جو یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ کوئی طوفان نہیں آنے والا، یہ سب حکومت کے اندازے ہیں، اور اگر طوفان آ بھی گیا تو اس کا گھر واٹر پروف ہے اور اس کی کھڑکیاں بہت مضبوط ہیں، پانی کا ایک قطرہ بھی گھر میں داخل نہیں ہوگا۔ لیکن وہاں پانی آ جاتا ہے اور کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑ کر پورے گھر میں پانی بھر جاتا ہے۔ یہاں پر مسز Billi کہتی ہیں کہ ہمیں یہاں سے نکلنا چاہیے۔ تبھی رون کہتا ہے کہ ہمیں ٹرک میں بیٹھ کر یہاں سے نکلنا چاہیے۔ تبھی مسٹر اور مسز Billi گیراج میں جاتے ہیں۔ جیسے ہی وہ گیراج کا دروازہ کھولتے ہیں، تبھی مسز Billi کو لگتا ہے کہ کوئی چیز اس سے پانی میں ٹکرائی ہے، لیکن وہ اس پر زیادہ دھیان نہیں دیتے۔ پھر Billi چابیوں سے ٹرک کا دروازہ کھولنے لگتا ہے کہ اچانک ایک شارک اس پر حملہ کر دیتی ہے اور اس کا بازو کاٹ لیتی ہے۔ اس کے بعد وہی شارک مسز Billi پر حملہ کرتی ہے اور اسے دور لے جاتی ہے۔ Billi اسے بچانے کے لیے بھاگتا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اب Billi دوبارہ ٹرک کے پاس جاتا ہے اور دروازہ کھولتا ہے، لیکن شارک دوبارہ اس پر حملہ کر دیتی ہے اور اسے بہا کر لے جاتی ہے۔ گھر کے اندر وہ تینوں بہن بھائی یہ سب کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور خوف کی وجہ سے ان کا برا حال ہو جاتا ہے کیونکہ اب انہیں سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ وہ کیا کریں۔

More Urdu Voice Samples

chirp3-hd:Charon

دوسری طرف ڈکوٹا اپنے گھر میں بیٹھی ہوتی ہے، تبھی اسے کچھ وائبریشن محسوس ہوتی ہے۔ وہ ک

دوسری طرف ڈکوٹا اپنے گھر میں بیٹھی ہوتی ہے، تبھی اسے کچھ وائبریشن محسوس ہوتی ہے۔ وہ کھڑکی کے پاس جا کر دیکھتی ہے تو سامن

chirp3-hd:Charon

ب تیز پانی میں لیزا کی مدد کرنے کے لیے ایک boat پر دو لوگ آتے ہیں۔ ان میں سے ایک ٹرک

ب تیز پانی میں لیزا کی مدد کرنے کے لیے ایک boat پر دو لوگ آتے ہیں۔ ان میں سے ایک ٹرک میں سے کٹر لینے جاتا ہے اور تبھی شا

لیکن لیزا ابھی بھی روڈز پر گھوم رہی ہوتی ہے۔ لیزا سامنے روڈ پر پڑے ہوئے ایک درخت کے ا

لیکن لیزا ابھی بھی روڈز پر گھوم رہی ہوتی ہے۔ لیزا سامنے روڈ پر پڑے ہوئے ایک درخت کے اوپر سے اپنی گاڑی گزارنے کی کوشش کر

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

← Return to Studio