اور بدھ مت والے بھی آباد ہیں۔ ملک میں بولی جانے والی زبان روسی ہے۔ اس کے علاوہ چیچن،

اور بدھ مت والے بھی آباد ہیں۔ ملک میں بولی جانے والی زبان روسی ہے۔ اس کے علاوہ چیچن، تاتاری اور باشکیر جیسی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ روس کی مضبوط معیشت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر روس کے پاس بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔ اسی وجہ سے اگر امریکہ پابندیاں بھی لگائے تو روس کو فرق نہیں پڑتا۔ اس کا اندازہ آپ یہاں سے بھی لگا سکتے ہیں کہ جیسے پوری دنیا میں ایران، اسرائیل اور امریکہ جنگ کی وجہ سے تیل مہنگا ہو رہا ہے۔ لیکن روس کو اس سے فرق نہیں پڑ رہا۔ آج بھی روس میں پیٹرول کی قیمت 65 روبل کے قریب ہے جو پاکستانی 220 روپے بنتے ہیں۔ روس میں تیل کے ذخائر 31 ارب ٹن ہیں۔ یعنی آج سے آگے 65 سال تک تیل نکالا جا سکتا ہے۔ روس تیل کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔ جبکہ گیس کے ذخائر میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ گندم کی پیداوار میں بھی روس دنیا میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ملٹری انڈسٹری میں بھی روس دنیا میں ایک الگ مقام رکھتا ہے اور پوری دنیا کو ہتھیار بھی ایکسپورٹ کرتا ہے۔ دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ کیوں امریکہ کو روس ہمیشہ کھٹکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے زیادہ طاقتور فوج بھی روس کی مانی جاتی ہے۔ آج روس کی آرمی میں 13,20,000 فوجی ہیں اور ریزرو میں 35 لاکھ کے قریب فوجی ہیں۔ اس کے علاوہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد 5,459 کے قریب ہے۔ یعنی امریکہ اور روس کے نیوکلیئر ہتھیاروں کو اکٹھا کیا جائے تو یہ پوری دنیا کا 87 فیصد بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کا سب سے مشہور دفاعی نظام ایس 500 ہے۔ ملک کا صدر ولادیمیر پیوٹن ہے جو اس وقت دنیا کی با اثر شخصیات میں سے ایک ہے اور اس ملک کا
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio