صفحہ نمبر 4 وائز کالج نے اپنی طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی ہمیشہ مد نظر

صفحہ نمبر 4 وائز کالج نے اپنی طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی ہمیشہ مد نظر رکھا۔ اس ضمن میں خصوصی ایتھکس کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں تربیت یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی یہ طالبات اخلاقیات اور کردار سازی کی باقاعدہ ٹریننگ حاصل کرتی ہیں۔ فری ٹرانسپورٹ: والدین کی معاشی مشکلات کے پیش نظر وائز اپنی طالبات کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔ تاکہ ان بچیوں کا تعلیمی سفر منقطع نہ ہو سکے اور معاشرے کے اس محروموں کے شکار طبقے کو علم کی روشنی اور خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ فری ہیلتھ کیئر: وائز سٹوڈنٹس کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے کے لیے ہیلتھ کیئر کی سہولیات بھی مہیا کر رہا ہے۔ اس ضمن میں وائز فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کرواتا ہے جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ان بچیوں کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔ ان میڈیکل کیمپس کے دوران پروفیسر حامدہ طارق اور ڈائریکٹر فنانس فائزہ ملک خود بھی شرکت کرتی ہیں اور ڈاکٹرز کے دیے گئے مشوروں کے مطابق طالبات کو مزید راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ میڈیکل کیمپس کے علاوہ مینٹل ہیلتھ اویئرنس سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ ان بچیوں کے ذہنی مسائل کو بھی حل کیا جائے۔ اس ضمن میں لیزا چیری اور ڈاکٹر سائرہ ترین فارن کنسلٹنٹ سٹوڈنٹس کو دوران سیشن مختلف ایکسرسائزز بھی تجویز کرتی ہیں
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio