آج میں آپ کو بیف پایا بنانے کا طریقہ سکھاو گی۔ سب سے پہلے بیف پایا کو اچھی طرح دھو لی

آج میں آپ کو بیف پایا بنانے کا طریقہ سکھاو گی۔ سب سے پہلے بیف پایا کو اچھی طرح دھو لیں۔ پھر بیف پایا کو ایک برتن میں ڈالیں، اس میں ہلدی پاؤڈر , پانی ڈالیں اور ابال آنے دیں۔ جب پانی اُبل جائے تو چولہے سے ہٹا کر یہ پانی پھینک دیں۔ پانی پھینکنے کے بعد دوبارہ اتنا پانی ڈالیں کہ پایا اچھی طرح اُبل سکے۔ جب بیف پایا اُبلنے لگے تو اس میں ثابت دھنیا، الائچی، دارچینی، بڑی الائچی، لال مرچ پاؤڈر، لونگ، سونف، پیاز، ادرک لہسن اور لہسن ڈال دیں۔ پایا کو کم آنچ پر کم از کم 5 گھنٹے تک پکنے دیں۔ جب بیف پایا اچھی طرح گل جائے تو چیک کریں کہ نرم ہو چکا ہے۔ اب ایک کپ پانی لیں، اس میں 4 کھانے کے چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح گھول لیں اور اسے پایا میں شامل کریں۔ پھر اسے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اب ایک مکسی جار میں 1 کپ فرائی پیاز، 4 کھانے کے چمچ دہی، 2 کھانے کے چمچ لال مرچ، 1 کھانے کا چمچ ہلدی، 1 کھانے کا چمچ دھنیا پاؤڈر اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ ہموار پیسٹ بن جائے۔ اب ایک الگ پین لیں، اس میں 2 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور یہ پیسٹ ڈال کر بھونیں جب تک تیل الگ نہ ہو جائے۔ پھر اس مکسچر کو بیف پایا میں شامل کر دیں۔ اب اس میں پودینہ، ہری مرچ، تازہ دھنیا اور گرم مصالحہ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک تیل اوپر نہ آ جائے۔ اب آپ کا بیف پایا تیار ہے۔
0:00 / 0:00
Share

More Urdu voice samples

← Return to Studio