CharonUse these settings →
جھٹکوں کی وجہ سے یہ بچہ کبھی چارپائی سے گر جاتا ہے اور کبھی دیوار سے ٹکرا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے بار بار چوٹیں بھی لگتی رہی ہیں۔” س کی ماں نے بہت درد اور بے بسی کے ساتھ… روتے ہوئے اپنے بچے کے لیے وہیل چیئر کی درخواست کی تھی، تاکہ کم از کم اس کی حفاظت ہو سکے اور وہ خود کو زخمی ہونے سے بچا سکے۔ الحمدللہ، Umeed Welfare Foundation کے ڈونر کی مدد سے اس کے لیے وہیل چیئر کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بچے کی ماہانہ ادویات بھی باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ اس کا علاج مسلسل جاری رہ سکے اور اس کی حالت میں بہتری آتی رہے۔ لیکن سچ یہ ہے… اس ماں کی آنکھوں میں جو درد تھا، اور جس طرح وہ اپنے بچے کی صحت کے لیے تڑپ رہی تھی… وہ دل کو بہت چھو لینے والا لمحہ تھا۔ وہ چاہتی ہے کہ اس کے بچے کا علاج مکمل طور پر جاری رہے، یہاں تک کہ وہ مکمل صحتیاب ہو جائے۔ ہم اپنی طرف سے کوشش کر رہے ہیں کہ ڈونر کی مدد سے اس بچے کا علاج جاری رہے اور ماہانہ اخراجات پورے کیے جائیں، لیکن اس معصوم کی مکمل صحتیابی تک اسے مسلسل علاج اور توجہ کی سخت ضرورت ہے۔ یہ صرف علاج نہیں… بلکہ ایک ماں کی امید اور ایک معصوم بچے کی زندگی کا سوال ہے۔”
0:00 / 0:00