ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئی خاص بات ہے ۔ اسے یاد آیا کہ دو راتیں پہلے ناجی نے اس کی موجودگی میں اوروش سے کہا تھا میں عیسائی بادشاہوں کو مدد کے لیے بلا رہا ہوں ۔ تم دو پیامبر تیار کرو ۔ انہیں بہت دور جانا ہے اور پھر اس نے ذوکوئی کو اپنے کمرے میں چلے جانے کو کہا تھا اور اُس نے بغاوت کی باتیں بھی کی تھیں ۔ یہ سب کچھ سوچ کر وہ اپنے کمرے میں واپس چلی گئی ۔ اس کے اور ناجی کے خاص کمرے کے درمیان ایک دروازہ تھا جو دوسری طرف سے بند تھا۔ اس نے اس دروازے کے ساتھ کان لگا دیئے ۔ اُدھر کی آوازیں دھیمی تھیں۔ اسے کوئی بات سمجھ نہ آئی ۔ کچھ دیر بعد اُسے ناجی کی بڑی صاف آواز سنائی دی ۔ اس نے کہا آبادیوں سے دور رہنا۔ اگر کوئی شک میں پکڑنے کی کوشش کرے تو سب سے پہلے یہ پیغام غائب کرنا ۔ جان پر کھیل جانا ۔ جو بھی راستے میں حائل ہو اُسے ختم کر دینا۔ تمہارا سفر چار دنوں کا ہے ۔ تین دنوں میں پہنچنے کی کوشش کرنا ۔ سمت یاد کر لو۔ شمال مشرق " دونوں آدمی باہر نکلے۔ ذوکوئی بھی باہر آگئی ۔ اس نے دیکھا کہ وہ دونوں گھوڑوں پر سوار ہو رہے تھے۔ ناجی اور اوروش بھی باہر کھڑے تھے۔ سواروں کو الوداع کہنے نکلے ہوں گے ۔ سوار بہت تیزی سے روانہ ہو گئے۔ تاجی نے ذوکوئی کو دیکھا تو اسے بلا کر کہا "میں باہر جا رہا ہوں ۔ کام بہت ہے۔ تم آرام کرو ۔ اگر اکیلے دل نہ لگے تو حرم میں گھوم پھر آنا۔ ہاں ! ذوکوئی نے کہا ۔ جب سے آئی ہوں باہر نہیں نکلی " ناجی اور او روش چلے گئے۔ ذوکوئی نے چغہ پہنا ۔ کمربند میں خنجر اڑسا اور حرم کی طرف چل پڑی ۔ وہ جگہ چند سو گز دور تھی ۔ وہ ناجی پر یہ ظاہر کرنا چاہتی تھی کہ وہ حرم میں گئی تھی ۔ در بان کو بھی اس نے یہی بتایا۔ حرم میں داخل ہوئی تو وہاں کی رہنے والیوں نے اسے حیران ہو کے دیکھا۔ وہ پہلی دفعہ وہاں گئی تھی ۔ سب نے اس کا استقبال احترام اور پیار سے کیا ۔ اُن دو لڑکیوں نے بھی اسے خوش آمدید کہا جو اسے قتل کرانا چاہتی تھیں ۔ ذوکوئی سب سے ملی۔ ہر ایک کے ساتھ باتیں کیں اور واپس چل پڑی ۔ وہ خرانٹ ملازمہ بھی وہیں تھی جسے اس کے قتل کے لیے کہا گیا تھا ۔ اس نے ذوکوئی کو بڑی غور سے دیکھا ۔ ذوکوئی باہر نکل گئی ۔ حرم والے مکان اور ناجی کی رہائش گاہ کا درمیانی علاقہ اونچا نیچا تھا اور ویران

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

gemini-2.5-pro-tts:Achird

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

gemini-2.5-pro-tts:Achird

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

gemini-2.5-pro-tts:Achird

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

gemini-2.5-pro-tts:Achird

ذوکوئی اس پر گر پڑی اور کہا " مجھے امیر مصر تک پہنچا دو ۔ بہت جلدی بہت جلدی " سنتری ن

ذوکوئی اس پر گر پڑی اور کہا " مجھے امیر مصر تک پہنچا دو ۔ بہت جلدی بہت جلدی " سنتری نے اس کا خون دیکھا تو اُسے پیٹھ پر ل

← Return to Studio