ذوکوئی اس پر گر پڑی اور کہا " مجھے امیر مصر تک پہنچا دو ۔ بہت جلدی بہت جلدی " سنتری ن

ذوکوئی اس پر گر پڑی اور کہا " مجھے امیر مصر تک پہنچا دو ۔ بہت جلدی بہت جلدی " سنتری نے اس کا خون دیکھا تو اُسے پیٹھ پر لاد کر دوڑ پڑا۔ صلاح الدین ایوبی اپنے کمرے میں بیٹھا علی بن سفیان سے رپورٹ لے رہا تھا۔ اس کے دو نائب بھی موجود تھے ۔ یہ رپورٹیں کچھ اچھی نہیں تھیں ۔ علی بن سفیان نے بغاوت کے خدشے کا اظہار کیا تھا جس پر غور ہو رہا تھا ۔ دربان گھبراہٹ کے عالم میں اندر آیا اور بتایا کہ ایک سپاہی ایک زخمی لڑکی کو اٹھائے باہر کھڑا ہے۔ کہتا ہے یہ لڑکی امیر مصر سے ملنا چاہتی ہے ۔ یہ سنتے ہی علی بن سفیان کمان سے نکلے ہوئے تیر کی طرح کمرے سے نکل گیا ۔ اس کے پیچھے صلاح الدین ایوبی دوڑا ۔ اتنے میں لڑکی کو اندر لے آئے ۔ صلاح الدین ایوبی نے کہا ۔ طبیب اور جراح کو فوراً بلاؤ لڑکی کو صلاح الدین ایوبی نے اپنے پلنگ پر لٹا دیا ۔ ذرا سی دیر میں پلنگ پوش خون سے لال ہونے لگا ۔ کسی کو نہ بلاؤ یہ لڑکی نے نحیف آواز میں کہا " میں اپنا فرض ادا کر چکی ہوں " تمہیں زخمی کس نے کیا ہے ذوکوئی ؟ " علی بن سفیان نے پوچھا۔ پہلے ضروری باتیں سن لو ذوکوئی نے کہا ۔ " شمال مشرق کی طرف سوار دوڑا دو ۔ دو سوار جاتے نظر آئیں گے ۔ دونوں کے چغے بادامی رنگ کے ہیں ۔ ایک کا گھوڑا بادامی اور دوسرے کا سیاہ ہے ۔ وہ تاجر لگتے ہیں۔ اُن کے پاس سالار ناجی کا تحریری پیغام ہے جو عیسائی بادشاہ فرینک کو بھیجا گیا ہے۔ ناجی کی یہ سوڈانی فوج بغاوت کرے گی ۔ مجھے اور کچھ بھی معلوم نہیں ۔ تمہاری سلطنت سخت خطرے میں ہے ۔ اُن دو سواروں کو راستے میں پکڑ لو ۔ تفصیل اُن کے پاس ہے ؟ بولتے بولتے ذکوئی کو غشی آنے لگی ۔ دو طبیب آگئے ۔ انہوں نے ذوکوئی کا خون بند کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ۔ اس کے منہ میں روائیاں ڈالیں جن کے اثر سے وہ بولنے کے قابل ہو گئی۔ وہ ضروری پیغام دے چکی تھی ۔ اس کے بعد اس نے دوسری ساری باتیں سنائیں ۔ مثلاً ناجی نے اوروش کے ساتھ کیا باتیں کی تھیں ۔ اُسے کس طرح اپنے کمرے میں بھیج دیا گیا تھا ۔ ناجی کا غصہ اور بھاگ دوڑ ۔ دو سواروں کا آنا۔ وغیرہ ۔ پھر اس نے بتایا کہ اُسے کچھ علم نہیں کہ اس پر حملہ کرنے والا کون تھا۔ وہ موقعہ موزوں دیکھ کر ادھر ہی رپورٹ دینے کے لیے آرہی تھی کہ پیچھے سے کسی نے اسے خنجر گھونپ دیا۔ اس نے اپنا خنجر نکال کر حملہ آور پر حملہ کیا ۔ حملہ آور کی چینچ بتاتی تھی کہ وہ کوئی عورت ہے

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیل

اس دوران ناجی ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی سے ملا لیکن اس نے کوئی شکایت نہ کی ۔ تفصیلی رپورٹ دے کر صلاح الدین ایوبی کو م

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ د

ذوکوئی کو وہاں ایسی حیثیت حاصل ہو گئی تھی کہ وہ کمانڈروں پر بھی حکم چلانے لگی تھی ۔ دربان کے روکنے سے وہ سمجھ گئی کہ کوئ

← Return to Studio