Free Urdu Text to Speech

روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا اقوا

chirp3-hd:Achird

Use these settings →

2026-04-07

روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔قرار داد کے حق میں11 ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے قرار داد کو ویٹو کردیا۔2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قرارداد منظور ہوتی تو رکن ملکوں کو آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت ہوتی۔ ڈان کے مطابق بحرین کی جانب سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے پر، جو کونسل کے اراکین کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے دوران چھ بار تبدیل کیا گیا تھا، حق میں 11، مخالفت میں 2 اور 2 غیر حاضر ووٹ آئے۔ بحرین، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ڈنمارک، فرانس، یونان، لٹویا، لائبیریا، پاناما، صومالیہ، برطانیہ اور امریکہ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس اور چین نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا اور 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے مستقل ارکان کے طور پر اپنا 'ویٹو' کا حق استعمال کیا، جس کے نتیجے میں اکثریتی حمایت کے باوجود اس قرارداد کی منظوری رک گئی۔ پاکستان اور کولمبیا وہ دو ممالک تھے جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا (یعنی غیر جانبدار رہے) رپورٹ اکاش علی مغل اسلام آباد سے

ID: 7e633607-075f-416b-90ff-a5c174ac0d38

Created: 2026-04-07T23:03:56.931Z

More Shares

← Return to Studio