chirp3-hd:Achernar
Use these settings →2026-04-07
ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، اور عمران احمد خان نیازی کو مائنس کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ پارٹی کے اندر لوگوں کو سنبھالنے کے لیے گروہ بنانے کی روایت نے پہلے ہی ملک کو نقصان پہنچایا ہے, یہ تجربہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔ ہم اس کی کھل کر مذمت بھی کریں گے اور مزاحمت بھی۔ عمران کے ساتھ ہمارا ساتھ اُس وقت کا ہے جب وہ مشکل میں تھا، نہ کہ آسانیوں کے دنوں میں۔ ہم نے اس کے ساتھ دوستی اور اتحاد کا وعدہ کیا ہے، اور یہ اتحاد اُس وقت تک قائم رہے گا جب تک وہ باعزت بری ہو کر واپس نہیں آ جاتا۔ اس کے بعد وہ جانے اور اس کی پارٹی، مگر آج کے حالات میں ہم سودا نہیں کریں گے۔ قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی کے باہر مائنس عمران خان کی کوششوں پر دو ٹوک جواب۔
ID: 7f36c82e-5859-4ed8-8fbb-0bbcfd813799
Created: 2026-04-07T23:11:55.867Z