chirp3-hd:Achird
Use these settings →2026-04-07
فواد چوہدری نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس میں خراب معیشت کی ذمہ داری گزشتہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ مسلم لیگ ن نے ایک نسل تک پاکستان پر حکومت کی ہے اور آپ نے ذاتی طور پر کئی سال وزارت منصوبہ بندی کی قیادت کی، براہِ کرم بے بنیاد بہانے بنانا بند کریں اور نتائج کی ذمہ داری قبول کریں‘‘۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں ہم تقریبا ڈیفالٹ کر چکے تھے ، جو لوگ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں کہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا اور ہم آئی ایم ایف پروگرام میں کیوں ہیں، میں ان سے یہی کہوں گا کہ ذرا سوچیں کہ پاکستان کو اس نہج تک کس نے پہنچایا؟ ہم کیوں اس قدر معاشی طور پر کمزور ہو گئے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا؟ سماج ٹی وی کے ساتھ میں ہوں آکاش علی مغل اسلام آباد سے
ID: 98e836a5-4f42-4b21-a607-83257e7ae411
Created: 2026-04-07T22:58:48.170Z