AchirdUse these settings →
نیوز الرٹ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کل بروز سوموار بہاولپور کا دورہ متوقع ہے۔ دورے کے دوران دونوں رہنما مرحوم رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کریں گے، فاتحہ خوانی کریں گے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔
0:00 / 0:00