آخر مَیں چلا گیا کیونکہ جو ڈر مجھے روک رہا تھا اس سے بڑا ڈر یہ تھا اگر میں نہیں گیا ت

آخر مَیں چلا گیا کیونکہ جو ڈر مجھے روک رہا تھا اس سے بڑا ڈر یہ تھا اگر میں نہیں گیا تو شاید پوری زندگی بھاگتا رہونگا۔ وہ ایک عام سی جگہ تھی ایک چھوٹا سا صحن اور تیل کے جلتے ہوئے دیے کی ہلکی روشنی اور کچھ لوگ جو مجھے دیکھ کر چونکے لیکن پیچھے نہیں ہٹے ۔ اور پھر مَیں نے اسے دیکھا وہ ویسا نہیں تھا جیسا میں نے اسے آخری بار دیکھا تھا خون میں لِپٹا اور درد سے بھرا ۔ اس کے جسم پر زخموں کے نشان تھے ۔ وہ پوری طرح زندہ تھا اس کی موجودگی نے اندر کا شور خاموش کردیا تھا ۔ میرے پیر جیسے زمیں کے ساتھ بندھ گے ۔ میں بولنا چاہتا تھا معافی مانگنا چاہتا تھا کچھ بولنا چاہتا تھا لیکن لفظ میرا ساتھ چھوڑ چکے تھے۔ اُس نے میری طرف دیکھا اس نظر میں وہی سکون تھا جسے میں نے صلیب پر دیکھا تھا ۔ لیکن اب اس میں زندگی تھی ڈر نہیں۔ مجھے لگا وہ میرے ہر سوال ہر ڈر ہر گناہ کو پہلے سے جانتا ہے اُس نے کچھ کہا بہت تھوڑے لفظوں میں اور وہ لفظ کسی حُکم جیسے نہیں تھے بلکہ پرسکون پیار بھرے تھے۔ اس نے مجھے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا نہ ہی میرے ہاتھوں کی طرف اشارہ کِیا اُس نے مجھے ایسے دیکھا جیسے میں وہی نہیں ہوں جو میں نے کِیا ہے ۔ بلکہ وہ بھی ہوں جو بن سکتا ہوں ۔ مَیں نے اس رات کچھ نہیں کہا بس سنا اور دیکھا میرے اندر سالہاسال سے جو پتھر جمع تھا وہ اہستہ آہستہ کسکنے لگا ۔ اُس وقت مجھے احساس ہوا ایمان کوئی شعور نہیں ہوتا جسے اپنایا جائے ۔ وہ ایک سامنا ہوتا ہے اور اس کا سامنا کرنے کے بعد آدمی پہلے جیسا نہیں رہتا ۔ مَیں وہاں سے نکلا تو رات پہلے جیسی ہی تھی لیکن میرے لیے سب کچھ ہی بدل چکا تھا ۔ مَیں اب صرف رومی سپاہی نہیں تھا اور نہ ہی وہ آدمی جس نے کیلیں ٹھوکی تھی۔

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-flash-tts:Puck

مَیں نے پہلی بار یہ قبول کیا اگر میں اس شخص کو سچ میں زندہ مانتا ہوں اور اس کی معافی

مَیں نے پہلی بار یہ قبول کیا اگر میں اس شخص کو سچ میں زندہ مانتا ہوں اور اس کی معافی کو سچ مانتا ہوں تو پھر مجھے اپنی زن

مَیں کسی ایسے راستے پر کھڑا تھا جہاں پیچھے لوٹنا آسان تو تھا لیکن آگے بڑھنا ضروری ہوچ

مَیں کسی ایسے راستے پر کھڑا تھا جہاں پیچھے لوٹنا آسان تو تھا لیکن آگے بڑھنا ضروری ہوچکا تھا ۔ اُس رات مَیں اپنی وردی کو

gemini-2.5-flash-tts:Puck

مَیں کسی ایسے راستے پر کھڑا تھا جہاں پیچھے لوٹنا آسان تو تھا لیکن آگے بڑھنا ضروری ہوچ

مَیں کسی ایسے راستے پر کھڑا تھا جہاں پیچھے لوٹنا آسان تو تھا لیکن آگے بڑھنا ضروری ہوچکا تھا ۔ اُس رات مَیں اپنی وردی کو

gemini-2.5-flash-tts:Puck

آخر مَیں چلا گیا کیونکہ جو ڈر مجھے روک رہا تھا اس سے بڑا ڈر یہ تھا اگر میں نہیں گیا ت

آخر مَیں چلا گیا کیونکہ جو ڈر مجھے روک رہا تھا اس سے بڑا ڈر یہ تھا اگر میں نہیں گیا تو شاید پوری زندگی بھاگتا رہونگا۔ وہ

gemini-2.5-flash-tts:Puck

ایک رومی سپاہی ہوتے ہوئے مجھے جھوٹ بولنا نہیں سِکھایا گیا تھا ۔ مجھے پتہ تھا یہ واقع

ایک رومی سپاہی ہوتے ہوئے مجھے جھوٹ بولنا نہیں سِکھایا گیا تھا ۔ مجھے پتہ تھا یہ واقع جب ہم اپنے داروغہ کو بتائیں گے تو و

← Return to Studio