EnceladusUse these settings →
اس کے بعد، آپ کو آرڈرز کا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن کے ذریعے آپ اپنے تمام آرڈرز کی مکمل تفصیلات باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے اکاؤنٹ ڈیٹیل کا آپشن موجود ہوگا۔ یہاں سے آپ اپنے ری سیلر اکاؤنٹ کی معلومات چیک کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اُنہیں اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو پرافٹ رپورٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ اس سیکشن میں آپ اپنے ہر آرڈر پر حاصل ہونے والے منافع کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور اپنے کاروبار کی کارکردگی پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ مزید آگے آپ کو وش لسٹ کا آپشن بھی نظر آئے گا۔ اس آپشن کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ مصنوعات کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی مخصوص پروڈکٹ کے آرڈرز آپ کو بار بار موصول ہوتے ہیں، تو اپنی سہولت کے لیے آپ اُس پروڈکٹ کو وش لسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ضرورت پڑنے پر اُس پروڈکٹ تک فوری اور آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔
0:00 / 0:00