السلام علیکم، میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ چاہے میں fisherman ہوں، FCS کا employee

السلام علیکم، میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ چاہے میں fisherman ہوں، FCS کا employee ہوں، کھڈے ایریا سے ہوں، بلدیہ سے ہوں، بھٹ جزیرا سے ہوں یا ابراہیم حیدری سے، اصل بات یہ ہے کہ ہم سب کا تعلق اسی ادارے سے ہے اور ہمیں اس کی بہتری کی فکر ہونی چاہیے۔ آج کل میں مختلف گروپس میں دیکھتا رہتا ہوں کہ لوگ FCS کی management، board یا کام کرنے والے employees کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ میری گزارش یہ ہے کہ ہر department کے اپنے protocols اور SOPs ہوتے ہیں۔ FCS میں 15 directors ہوتے ہیں جن میں سے 7 elected directors ہوتے ہیں، اور انہی fishermen کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آتے ہیں۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ اپنے area کے director کو لکھ کر دے، کیونکہ انہی نمائندوں کو ہم نے خود منتخب کیا ہے۔ جہاں تک موجودہ management کا تعلق ہے، میری نظر میں یہ اپنی پوری کوشش کے ساتھ بہترین کام کر رہی ہے۔ چاہے welfare ہو، salaries ہوں، bonuses ہوں یا واجبات، الحمدللہ سب چیزیں clear ہو رہی ہیں۔ ادارے میں کام بھی پہلے سے بہتر انداز میں ہو رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ FCS ترقی کی طرف جا رہی ہے۔ اگر کوئی حقیقت دیکھنا چاہتا ہے تو market figures دیکھ لے، landing sheets اور commission کا graph خود بتا رہا ہے کہ بہتری آ رہی ہے۔ ماشاءاللہ FCS کے اچھے دن واپس آتے نظر آ رہے ہیں۔ ہم سب کو چاہیے کہ تنقید کے بجائے ادارے کی بہتری اور اتحاد کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔
0:00 / 0:00
← Return to Studio