علی بن سفیان میں یہی وصف تھا کہ دوسروں کے دلوں کے راز جان لیتا تھا اور غیر معمولی طور پر ذہین تھا ۔ وہ کچھ اور کہنے ہی لگا تھا کہ ان کے سامنے کئی اور مشعلیں روشن ہو گئیں ۔ زمین پر بیش قیمت قالین بچھے ہوئے تھے ۔ شہنائی اور سارنگ کا ایسا میٹھا اور پر سوز نغمہ ابھرا کہ مہانوں پر سناٹا طاری ہو گیا ۔ ایک طرف سے ناچنے والیوں کی قطار نمودار ہوئی ۔ لڑکیاں ایسے باریک اور نفیس لباس میں ملبوس چلی آرہی تھیں جس میں ان کے جسموں کا انگ انگ نظر آ رہا تھا ۔ ہر ایک کا لباس نہایت باریک چغہ سا تھا جو شانوں سے ٹخنوں تک لمبا تھا ۔ اُن کے بال کھلے ہوئے تھے اور اسی ریشم کا حصہ نظر آتے تھے جس کا انہوں نے لباس پہن رکھا تھا ۔ صحرا کی ہلکی ہلکی ہوا سے اور لڑکیوں کی چال سے یہ ڈھیلا ڈھالا لباس ہلتا تھا
Use these settings →2026-04-05
b163e5f3-c0dc-4453-b91e-0afdb4180f9a
ID: f5ca50f5-0712-43cc-bb7c-87a5711339ff
Created: 2026-04-05T08:50:16.298Z