Free English Text to Speech

876853f2-3a20-4dba-bb40-4fadd9d4021e

2026-03-22

876853f2-3a20-4dba-bb40-4fadd9d4021e

ID: f4a2179b-18ef-475a-ba9a-4d5d1546e46f

Created: 2026-03-22T03:17:30.382Z

More Shares

e8c81c35-f1b1-4bcc-b878-8430b94482db

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم محترم ناظرین آج جس دعا کا میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں اسے پڑھنے میں آپ کے چند سیکنڈ ہی لگیں گے مگر اس دعا پر اجر اتنا ہے کہ جیسے کوئی شخص فجر تا چاشت مسلسل چار گھنٹے ذکر الہی میں مشغول رہے حضرت جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت ان کے پاس سے تشریف لے گئے جبکہ وہ ذکر میں مشغول تھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کے وقت واپس تشریف لائے تو وہ اسی حالت میں تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چار کلمے تین مرتبہ کہے ہیں اگر ان کو تمہارے آج کے تمام ذکر کے مقابلے میں تولا جائے تو یہ ان پر ( میزان آخرت میں ) بھاری ہوں گے سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ حوالہ صحیح مسلم حدیث نمبر ہے 2726 اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مجھے اور آپ سب کو اپنے ذکر میں مشغول رکھے اور اس سبب ہماری دنیا اور آخرت بہترین فرمائے آمین یارب العالمین

"e8c81c35-f1b1-4bcc-b878-8430b94482db"

← Return to Studio