السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتُہُ بسم اللہ الرحمن الرحیم محترم ناظرین آج جس دعا کا میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں اسے پڑھنے میں آپ کے چند سیکنڈ ہی لگیں گے مگر اس دعا پر اجر اتنا ہے کہ جیسے کوئی شخص فجر تا چاشت مسلسل چار گھنٹے ذکر الہی میں مشغول رہے حضرت جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت ان کے پاس سے تشریف لے گئے جبکہ وہ ذکر میں مشغول تھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کے وقت واپس تشریف لائے تو وہ اسی حالت میں تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چار کلمے تین مرتبہ کہے ہیں اگر ان کو تمہارے آج کے تمام ذکر کے مقابلے میں تولا جائے تو یہ ان پر ( میزان آخرت میں ) بھاری ہوں گے سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ ترجمہ اللہ پاک ہر نقص سے پاک ہے اور اسی کی حمد ہے اس کی مخلوقات کی تعداد کے برابر اس کی رضا کے برابر اس کے عرش کے وزن کے برابر اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر حوالہ صحیح مسلم حدیث نمبر ہے 2726 اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مجھے اور آپ سب کو اپنے ذکر میں مشغول رکھے اور اس سبب ہماری دنیا اور آخرت بہترین فرمائے آمین یارب العالمین
Use these settings →2026-04-08
bc2de169-6ced-4c76-830f-76b8f5e2ed1d
ID: e1f30d92-59bd-411f-8e14-13158edd5832
Created: 2026-04-08T00:45:46.899Z