chirp3-hd:Kore
Use these settings →2026-04-06
ہیڈ لائن:قلات میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر، ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ نامے کا بھی اعلان :قلات میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لینے، نئی قیمتوں کے تعین اور ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ نامے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ، اے ڈی سی شاہنواز بلوچ، تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی، پی اے ایس پی حاجی نسیم شاہوانی اور ٹریفک سارجنٹ سمیع اللہ سمیت قلات اور خالق آباد کے ٹرانسپورٹرز یونین کے نمائندوں اور پیٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں، جس کے مطابق قلات میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 255 روپے فی لیٹر جبکہ خالق آباد میں 265 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر قلات شہر سے دیگر شہروں کو جانے والی گاڑیوں کے کرایوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور نیا کرایہ نامہ مقرر کر دیا گیا، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان اور ٹرانسپورٹرز مقرر کردہ نرخ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور کرایوں کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو روزانہ پیٹرول پمپوں کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں پمپ سیل کرنا اور مقدمات درج کرنا بھی شامل ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ رپورٹ: نائب اسرار مینگل
ID: ccc0cbf6-5979-423e-bdc4-eb4c02519c3f
Created: 2026-04-06T18:05:04.301Z