دربان اندر آیا اور ناجی کے کان میں کچھ کہا۔ ناجی جب شراب اور رقص میں محو ہوتا تھا تو کوئی محل ہونے کی جرات نہیں کر سکتا تھا۔ صرف در بان کو معلوم تھا کہ وہ کون سا ضروری کام ہے جس کی خاطر ناجی عیش و طرب کی محفل سے اٹھا کرتا ہے ورنہ وہ اندر آنے کی جرات نہ کرتا ۔ اس کی بات سنتے ہی ناجی باہر نکل گیا اور دربان اُسے دوسرے کمرے میں لے گیا۔ وہاں سوڈانی لباس میں ملبوس ایک ادھیڑ عمر آدمی بیٹھا تھا۔ اس کے ساتھ ایک جوان لڑکی تھی ۔ ناجی کو دیکھ کر وہ اٹھی۔
Use these settings →2026-04-04
d12304cb-187a-4ac9-b3c7-531a54bd162b
ID: b4dfe4e9-c16e-46c8-b34d-1654405fbdc4
Created: 2026-04-04T04:22:26.085Z